مردم شماری کے سلسلے میں میرابھائندر میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ اہم جائزہ اجلاس میں میونسپل کمشنر رادھا بنود اے شرماکا سخت انتباہ۔
EPAPER
Updated: May 23, 2026, 4:02 PM IST | Sajid Mahmood Shaikh | Mira Bhayanda
مردم شماری کے سلسلے میں میرابھائندر میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ اہم جائزہ اجلاس میں میونسپل کمشنر رادھا بنود اے شرماکا سخت انتباہ۔
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں مردم شماری۲۰۲۷ء کے نفاذ اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے۲۲؍ مئی کو ایک اہم جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت چیف سینسس آفیسر اور میونسپل کمشنر رادھا بنود اے شرما نے کی۔ اجلاس میں مردم شماری کے کاموں میں لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے : بجلی کی طلب ریکارڈ ۲۷۰؍ گیگاواٹ تک پہنچ گئی
کمشنر رادھا بنود اے شرما نے میٹنگ کے دوران چارج افسران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن سپروائزرز اور شمار کنندگان (اینومریٹرس) کو مردم شماری کی ڈیوٹی کے احکامات دیے جا چکے ہیں، لیکن وہ اب تک کام پر حاضر نہیں ہوئے ہیں یا ڈیوٹی سے ٹال مٹول کر رہے ہیں، ان کے خلاف فوری طور پر قانونی معاملہ درج کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اہمیت کے اس کام میں کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ۱۶ ؍ مئی سے ۱۴؍جون تک چلے گا۔ سروےاجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری ۲۰۲۷ء کے تحت ۱۶؍مئی ۲۰۲۶ء سے ۱۴؍جون ۲۰۲۶ءتک براہِ راست فیلڈ سروے کا عمل جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے : غریب نگر انہدامی کارروائی کے خلاف قومی حقوق انسانی کمیشن میں شکایت
اس دوران کارپوریشن کے مقرر کردہ افسران اور شمار کنندگان گھر گھر جا کر شہریوں سے معلومات اور ڈیٹا جمع کریں گے۔ اجلاس میں زون کے لحاظ سے منصوبہ بندی، عملے کی تربیت، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقے اور شفافیت کو یقینی بنانے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل، شناختی کارڈ دیکھ کر ہی معلومات دیں میونسپل کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کا ڈیٹا ملک کی مستقبل کی ترقی، شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی اسکیموں کے لیے بے حد اہم ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھر آنے والے شمار کنندگان کو درست اور صحیح معلومات فراہم کر کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ساتھ ہی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ معلومات دینے سے قبل شمار کنندگان کا سرکاری شناختی کارڈ لازمی چیک کر لیں۔