میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے برسرِ اقتدار اراکین کی من مانی اور شہریوں کے عوامی سرمائے کے ضیاع کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 15, 2026, 3:21 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Bhayander
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے برسرِ اقتدار اراکین کی من مانی اور شہریوں کے عوامی سرمائے کے ضیاع کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے برسرِ اقتدار اراکین کی من مانی اور شہریوں کے عوامی سرمائے کے ضیاع کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ بھائندر مشرق میں محض ۱۰ ؍ سال قبل ۲۵ ؍کروڑ روپے کی بھاری لاگت سے تعمیر کئے گئے ’گوپی ناتھ منڈے اسپورٹس کمپلیکس‘کو مسمار کر کے اس کی جگہ نئی کثیرمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی تجویز میونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: الیکشن کمیشن نے ہماری پارٹی کو بیچ دیا : سنجے رائوت
اس تجویز پر شدید اعتراض جتاتے ہوئے اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی فائدے کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز کو ضائع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔گولڈن نیسٹ علاقے میں قائم یہ اسپورٹس کمپلیکس ۲۰۱۲ء میں ۲۵ ؍کروڑ کی لاگت سے تیار ہوا تھا لیکن عوام کے لئے اسے ۲۰۱۷ء میں کھولا گیا۔ کمپلیکس میں سوئمنگ پول، بیڈمنٹن کورٹ، جِم، لان ٹینس اور دیگر کھیلوں کی جدید سہولیات موجود تھیں۔ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اسے ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ڈیڑھ سال قبل سوئمنگ پول میں ۹؍سالہ بچے گرنتھ مِتھا کی ڈوبنے سے ہوئی موت کے بعد لاپروائی کے الزام میں اسے بند کر دیا گیا تھا۔