Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرابھائندر :ڈجیٹل مردم شماری کیلئے تیاریاں تیز، عملہ کی تربیت کا آغاز

Updated: April 28, 2026, 7:03 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mumbai

۱۶؍ مئی سے ۱۴؍ جون تک ہاؤس لسٹنگ کی مہم چلے گی، شہریوں سے تعاون کی اپیل ،میونسپل کمشنر رادھا بنود اے شرما کی نگرانی میںمہم شروع کی گئی ہے۔

Staff Being Trained For Census In Mira Bhayander.Photo:INN
میرا بھائندر میں مردم شماری کیلئے اہلکاروںکو تربیت دی جارہی ہے- تصویر:آئی این این
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن نے حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق مردم شماری  ۲۰۲۷ کے لیے کمر کس لی ہے۔ اس اہم قومی مہم کو ڈجیٹل طور پر کامیاب بنانے کے لیے اینومریٹرز ( شمار کنندہ) اور سپروائزرز کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز کاشی گاؤں کے میونسپل اسکول میں منعقدہ پروگرام میں عملے کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور موبائل ایپ کے استعمال کی تربیت دی گئی۔
 
 
میونسپل کمشنر رادھا بنود اے شرما کی نگرانی میں شروع ہونے والی اس مہم کے پہلے مرحلے (ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤسنگ مردم شماری) کے لیے مجموعی طور پر  ۱۰۵۰؍  اینومریٹرز اور ۱۸۵؍  سپروائزرز کا تقرر کیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کو  ۳۴؍  فیلڈ ٹرینرز کے ذریعے گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور شہریوں سے رابطے کے دوران رازداری برقرار رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔
 
 
ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر سچن بانگر نے بتایا کہ مردم شماری  ۲۰۲۷  ملک کی پہلی مکمل ڈجیٹل مردم شماری ہوگی۔ اس بار شہریوں کو ’سیلف اینومریشن‘ (خورد رجسٹریشن) کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس کے لیے وہ یکم مئی سے  ۱۵؍ مئی تک خود اپنی معلومات پورٹل پر درج کر سکتے ہیں۔ شہری انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ۱۶  مئی سے سرکاری اہلکار ہر گھر کا دورہ کر کے معلومات جمع کریں گے۔ میونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی دہلیز پر آنے والے اہلکاروں کو درست معلومات فراہم کریں تاکہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیاں بنانے میں مدد مل سکے۔واضح رہےکہ ڈجیٹل مردم شماری کیلئے ہر شہر میںانتظامیہ کی جانب سےاہلکاروںکو تربیت دی جارہی ہے اورشہریوںسے بھی اپیل کی جارہی ہےکہ وہ گھرآنے والے اہلکاروںکے ساتھ پورا تعاون کریں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK