• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میراروڈ: دھوکہ بازی کیس میں بلڈر گرفتار، ساتھی فرار

Updated: October 01, 2026, 11:14 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mumbai

بی جے پی کے  رکن اسمبلی نریندر مہتا اور میئر ڈمپل مہتا کے شوہر ونود مہتا کے خلاف ہفتہ وصولی   کے سنگین الزامات عائد کرنے والے دیوارام منڈورا کو دھوکہ بازی کے کیس میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بی جے پی کے  رکن اسمبلی نریندر مہتا اور میئر ڈمپل مہتا کے شوہر ونود مہتا کے خلاف ہفتہ وصولی   کے سنگین الزامات عائد کرنے والے دیوارام منڈورا کو دھوکہ بازی کے کیس میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جانہوی ڈیولپرز کے پارٹنر دیوارام منڈورا پر دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر ان کی دامودر ٹاور نامی عمارت کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کے ساتھ ۱ء۰۶؍ کروڑ روپے کی  دھوکہ بازی کرنے کا الزام ہے۔یہ کارروائی  میرا روڈ پولیس اسٹیشن میں  ۱۸ ؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ پی ڈی انٹرپرائزز (اسپیکٹرم انٹرپرائزز) کے پارٹنر اور شکایت کنندہ درشک تلسی داس وسانی (  ۲۸   ) کی شکایت پر پولیس نے دیوارام منڈورا، جتن درام منڈورا اور پارٹنر کھیت سنگھ میڑھتیا کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا تھا۔میرا روڈ پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر میگھنا بورانڈے اور تفتیشی افسر کی قیادت میں پولیس نے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر کیس درج کرکے تفتیش شروع کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:چیتا کیمپ میں ’ایکمیوز آئی ٹی آئی‘ کی جانب سے روزگار میلے کا انعقاد

ذرائع کے مطابق بدھ کو صبح سویرے کی گئی ایک خصوصی کارروائی میں   پولیس نے ملزم دیوارام منڈورا کو گرفتار کر لیا جبکہ اس معاملے میں ملوث شریک ملزم جتن درام منڈورا فرار بتایا جا رہا ہے اور دوسرا ملزم کھیت سنگھ میڑھتیا کسی دوسرے کیس میں پہلے سے ہی جیل میں قید ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دیورام منڈورا نے رکن اسمبلی نریندر مہتا اور ان کے بھائی ونود مہتا پر ہفتہ وصولی کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ بلڈنگ کے کنسٹرکشن سرٹیفکیٹ اور اوکیوپینسی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بدلے رکن اسمبلی نریندر مہتا نے ۱۰  ؍ فیصد حصہ داری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ان کے بھائی ونود مہتا نے ایک فلیٹ مفت مانگا تھا اور مطالبہ پورا نہ کرنے کی پاداش میں بلڈنگ کنسٹرکشن سرٹیفکیٹ روک کر ہراساں کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK