• Mon, 12 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مودی حکومت غذائی مہنگائی روکنے میں ناکام‘‘

Updated: October 12, 2026, 11:26 AM IST | Agency | New Delhi

نوراتری کے دوران ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: کانگریس

Jairam Ramesh. Picture: INN
جے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو نریندر مودی حکومت پر غذائی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے نوراتری کے تہوار کے دوران گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ پڑ رہا ہے۔چینی، دودھ، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے رمیش نے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا اور تہوار کے دوران ہونے والے اضافی خرچ برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں چنئی میٹروریل کے دوسرے مرحلے کا افتتاح

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جے رام رمیش نے کہاکہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے دوران حکومت کی قیادت کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف۲۰؍ دن میں چینی کی قیمتوں میں۱۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ دودھ اور آٹا۶؍ فیصد تک مہنگے ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق، دالیں بھی عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے رمیش نے دعویٰ کیا کہ صرف چار دن میں اس کی قیمت۴۹؍ روپے سے بڑھ کر۵۵؍ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ اب عام لوگ تہوار منائیں یا اپنے باورچی خانے کا بجٹ سنبھالیں؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مہنگائی سے نمٹنے کے حکومتی طریقۂ کار اور گھریلو اخراجات پر اس کے اثرات پر سوال اٹھایا۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سب سے زیادہ اثر معاشی طور پر کمزور خاندانوں اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK