Inquilab Logo

منی لانڈرنگ کیس جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کوعدالتی حراست میں بھیج دیا گیا

Updated: February 15, 2024, 6:28 PM IST | New Delhi

ایم پی ایم ایل اے کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مبینہ زمین گھوٹلے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو صدر ای ڈی کی حراست میں تھے۔

Hemant Soren. Photo: INN
ہیمنت سورین۔ تصویر: آئی این این

ذرائع کے مطابق ہیمنت سورین کے ایڈوکیٹ جنرل راجیو رنجن نے کہا بتایا کہ ہیمنت سورین کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدلت نے  انہیں ۲۲؍ فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔ سورین کو عدالت سے رانچی کے ہوتوار میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل لے جایا گیاہے۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے انہیں زمین سے متعلق گھوٹالے کے الزام میں منی لانڈرنگ کیس کے تحت ۳۱؍ جنوری کو گرفتار کیا تھا۔۲؍فروری کو عدالت نے سورین کو ۵؍ دن کی ای ڈی کی تحویل میں دی اور اسے مجموعی طور پر ۷؍ دن کے لیے دو بار بڑھا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK