• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: حکیم جیفریز کو اسپیکر بنانے کی مخالفت، پٹیشن پر۶؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار دستخط

Updated: November 06, 2026, 8:06 PM IST | Washington

امریکہ میں حکیم جیفریز کو ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر منتخب کرنے کی مخالفت میں آن لائن مہم زور پکڑ رہی ہے، جس پر ۶؍ لاکھ ۶۶ ؍ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔ پٹیشن میں ڈیموکریٹک ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنوری ۲۰۲۷ء میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے دوران کسی متبادل امیدوار کی حمایت کریں۔

Hakeem Jeffries. Photo: INN
حکیم جیفریز۔ تصویر: آئی این این

امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنوری ۲۰۲۷ء میں نئی کانگریس کے اجلاس کے موقع پر ایوان کے اسپیکر کے عہدے کیلئے حکیم جیفریز کے حق میں ووٹ نہ دیں۔ اس مطالبے کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر اب تک ۶ ؍لاکھ ۶۶؍ ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔ یہ پٹیشن ۳؍ ستمبر کو نکول وِٹڈ نے ’چینج ڈاٹ آرگ‘ پر شروع کی تھی۔ اس میں ۱۲۰؍ویں کانگریس کے تمام نئے ارکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز کو مسترد کرتے ہوئے کسی دوسرے امیدوار کا انتخاب کریں۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈیموکریٹس کو انتخاب کا موقع ملنا چاہئے۔ ‘‘ اس میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے مسابقتی اور شفاف انتخابی عمل پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیمپل محض فٹنس ٹریکر ہے، طبی آلہ نہیں: ڈاکٹروں کے سوالات پر گوئل کا جواب

پٹیشن کے مطابق، اسپیکر کو پارٹی کی قیادت کے بجائے ڈیموکریٹک ووٹروں کی نمائندگی کرنی چاہئے۔ اس مقصد کیلئےقانون سازوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ووٹ دینے سے قبل حکیم جیفریز کی عوامی کارکردگی، پالیسی موقف، انتخابی مہم کے عطیہ دہندگان کے ریکارڈ اور قیادت کا جائزہ لیں۔ پٹیشن میں ایوانِ نمائندگان کے دیگر ڈیموکریٹک ارکان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اسپیکر کے عہدے کیلئے اپنی امیدواری پیش کریں کیونکہ اس انتخاب کا نتیجہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ اب تک اس آن لائن پٹیشن پر مجموعی طور پر ۶؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار ۲۵؍ افراد دستخط کر چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK