Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی:برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی کی تجویز

Updated: June 05, 2026, 3:57 PM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش میں برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی رکھا جائے گا ،محمد برکت اللہ بھوپالی۱۹۱۵ء سے ۱۹۱۹ء کے درمیان قائم ہونے والی ہندوستان کی پہلی عارضی جلاوطن حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تھیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

نو بھارت ٹائمز کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق، بھوپال میں واقع برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی رکھا جائے گا۔محمد برکت اللہ بھوپال شہر کے ایک آزادی پسند لیڈر تھے۔۱۸۵۴ء میں پیدا ہونے والے برکت اللہنے افغانستان میں۱۹۱۵ء سے ۱۹۱۹ء کے درمیان قائم ہونے والی ہندوستان کی پہلی عارضی جلاوطن حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تھیں۔تاہم ادارے کی ایگزیکٹو کونسل نے طویل عرصے سے زیرِ غور تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ اس فیصلے کو مدھیہ پردیش کے گورنر (جو یونیورسٹی کے چانسلر ہیں) کی منظوری درکار ہوگی۔واضح رہے کہ  یونیورسٹی کا نام۱۹۸۸ء میں بھوپالی کے نام پر رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کے تعلق سے اویسی کا انتباہ، عوامی بیداری کیلئے زمین پر اُترے

جبکہ ’’واگ دیوی‘‘ ہندو دیوی سرسوتی (علم کی دیوی) کا دوسرا نام ہے، ساتھ ہی ’’بھوجپال ‘‘راجا بھوج کی طرف اشارہ ہے۔ راجا بھوج ۱۱؍ویں صدی کے پرمار خاندان کے حکمران تھے جنہوں نے وسطی ہندوستان کے مالوہ علاقے پر حکومت کی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ہی بھوپال شہر کی بنیاد رکھی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، منظور کردہ تجویز میں کہا گیا کہ برکت اللہ بھوپالی کا علاقے میں راجا بھوج کے مقابلے میں ’’کوئی قابلِ ذکر کردار‘‘ نظر نہیں آتا، سوائے اس کے کہ وہ شہر کے رہائشی تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل اگست میں بھوپال میونسپل کارپوریشن نے شہر کے تین اداروں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی تھی جو بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کے نام پر تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK