Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ایم پی ایس سی کے امتحان اب کمپیوٹر پر مبنی ہوں گے‘‘

Updated: June 27, 2026, 1:50 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کا اعلان، ۲۱؍ دنوں میں نتائج، سال کے آخر تک بھرتی کا عمل مکمل کرنے کا ہدف۔

MPSC Chairman Vivek Bhimanwar addressing a press conference. Photo: INN
ایم پی ایس سی کے چیئرمین وویک بھیمنوار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

نیٹ اور ٹی وائی بی کام جیسےامتحانات کے پیپر لیک ہونے کے معاملات سے سبق سیکھتے ہوئے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن ( ایم پی ایس سی ) نے اپنے تمام ابتدائی امتحانات اب کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ ( سی بی ٹی )پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیشن کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امتحان کے  ۲۱؍ دنوں میں نتائج جاری کر دیئے جائیں گے، اتنا ہی نہیںبلکہ سال کے آخر تک بھرتی کا عمل مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ چیئرمین وویک بھیمنوار نے جمعہ کومہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ معلومات  فراہم کیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نے امتحانات میں تاخیر کو کم کرنے اور بھرتی کے عمل کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات شروع کی ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری مہندر ہرپالکر اور امتحانی کنٹرولر سریتا بنڈیکر دیشمکھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے: این سی پی نے ثنا ملک کے تین طلاق سے متعلق بیان سے لاتعلقی ظاہر کی

چیئرمین نے کہا کہ اس سے قبل امتحانات کے نتائج اور اگلے مراحل میں تاخیر کی وجہ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس صورتحال کو بدلنے کیلئے کمیشن نے ابتدائی امتحانات کے نتائج کا اعلان۲۱؍دنوں میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ ریاستی خدمات کے ابتدائی امتحان کے نتائج صرف۲۲؍ دنوں میں جاری ہوئے ہیں اور اس کے بعد تمام ابتدائی امتحانات کے نتائج کا اعلان۲۱؍دنوں کے اندر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس کے علاوہ کمیشن نے اپنی بھرتی کے عمل کو اسی سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس سال امتحان منعقد ہوتا ہے۔ انٹرویو کے ساتھ اسامیوں کیلئے انتخاب کا عمل۹؍تا ۱۱؍ ماہ میں مکمل کیا جائے گا جبکہ صرف تحریری امتحان والی اسامیوں کا عمل۶؍ تا ۷؍ ماہ مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK