Inquilab Logo

مالیگاؤں کے مبشر مشتاق ایل ایل ایم ڈگری اور گولڈ میڈل سے سرفراز

Updated: January 08, 2024, 1:04 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

سندیپ یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن تقریب میں گورنر آف مہاراشٹر اور وائس چانسلر نے ستائش کی۔

Mubasshir Mushtaq receiving the medal and certificate from the Vice Chancellor. Photo: INN
وائس چانسلر کے ہاتھوں میڈل اور سند حاصل کرتے ہوئے مبشر مشتاق۔ تصویر:آئی این این

ناسک کے معروف تعلیمی ادارہ سندیپ یونیورسٹی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں مالیگاؤں کے مبشر مشتاق کو ایل ایل ایم میں امتیازی کارکردگی پر ڈگری اور گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے ریاست کے گورنر رمیش بیس نے کہا کہ ’’ وقت کی صحیح منصوبہ بندی طالبعلم کی کامیابیوں کی شاہِ کلید ہے۔ طالب علم کو وقت سے دوستی کرنا چاہئے۔‘‘  سندیپ یونیورسٹی ناسک کے پہلے کانووکیشن میں ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھسے ، ضلع کلکٹر جلج شرما ، آئی جی ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل ، ایس پی شاہ جی اماپ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
  معروف صنعتکار مشتاق احمد حاجی عبدالرؤف ( جنتا گارڈن ) کے فرزند مبشر مشتاق کو ناسک کی سندیپ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم ڈگری اور گولڈ میڈل وائس چانسلر ڈاکٹر راجندر سنہا کے ہاتھوں تفویض کئے جانے پر اہل شہر نے مسرت کا اظہار کیا۔ معلوم ہوکہ یہ گولڈ میڈل اور ڈگری ۲۰۲۱ء کیلئے۵؍ جنوری ۲۰۲۴ء جمعہ کو سندیپ یونیورسٹی کے اولین کانووکیشن میں دیا گیا۔ مبشر مشتاق کو یہ گولڈ میڈل فرسٹ رینک ( اول مقام ) کیلئے دیا گیا ہے ۔ معلوم ہوکہ مبشر مشتاق کی ابتدائی تعلیم سویس پرائمری ، ہائی اسکول میں ہوئی ہے ۔ انہوں نے اے ٹی ٹی جونیئر کالج کامرس میں کامیابی کے بعد پونے اور ممبئی میں تعلیمی مراحل طے کئے۔ قابل ذکر ہے کہ مبشر مشتاق نے صحافت میں پی جی ڈپلوما کے سی کالج ،ممبئی سے مکمل کیا ہے۔ کاروباری مصروفیات کے ساتھ ساتھ وہ صحافت کے میدان میں  بھی سرگرم رہے اور اسکے ساتھ ہی اعلیٰ تعلی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں  نے عدالتی تعلیم کیلئے معروف مقامی سطح پر کے بی ایچ لاء کالج سے وکالت کی تعلیم حاصل کی ۔اس کے بعد سندیپ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم مکمل کیا ہے ۔ کارپوریٹ لاء میں یونیورسٹی ٹاپر کا اعزاز گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ 
 اس سے قبل صحافت کے حوالے سے مبشر مشتاق نے نیدرلینڈز ، جرمنی ، امریکہ ممالک کے دورے بھی کئے ہیں ۔روزنامہ انقلاب سے ان کی دیرینہ وابستگی برقرار ہے۔ جبکہ اکنامک ٹائمز ، دی ایشین ایج ، دی ہندو اور دی انڈین ایکسپریس جیسے موقر انگریزی اخبارات میں ان کی نگارشات شائع ہوتی رہی ہیں ۔ شہری سطح پر مبشر مشتاق کارپوریٹ لاء میں ماسٹر ڈگری پانے والے اولین مسلم اسٹوڈنٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK