• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی: آسٹریلین ماسٹرز گیمز میں شرکت کیلئے شہریوں نے ڈرائیور پراگ پاٹل کو ۲ء۱ لاکھ روپے عطیہ کئے

Updated: September 05, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

آسٹریلین ماسٹرز گیمز میں شرکت کرنے کیلئے ممبئی کے ٹیکسی ڈرائیور نے امداد کی اپیل کی تو شہریوں نے اپنی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ۲۴ گھنٹوں میں ۲۰ء۱ لاکھ سے زائد رقم کا تعاون کیا۔

Parag Patil. Photo: INN
پراگ پاٹل۔ تصویر: آئی این این

’خوابوں کا شہر‘ کہلانے والے ممبئی شہر نے اپنی پہچان کو برقرار رکھتے ہوئے ماسٹرز ایتھلیٹ اور ٹیکسی ڈرائیور پراگ پاٹل کی مدد کرنے کیلئے اپنی دریا دلی کا مظاہرہ کیا اور چند گھنٹوں کے اندر ہی پاٹل کے پاس خطیر رقم جمع ہوگئی۔ اب پاٹل ۱۸ سے ۲۵ اکتوبر تک، آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ہونے والے آسٹریلین ماسٹرز گیمز میں شرکت کرکے اپنا خواب پورا کر سکیں گے۔

۴ ستمبر کو ممبئی کے معروف روزنامے ’مڈ-ڈے‘ نے پراگ پاٹل پر ایک خصوصی اسٹوری شائع کی جس میں ان کے آسٹریلیا جانے اور ماسٹرز گیمز میں شرکت کرنے کیلئے امداد اکٹھا کرنے کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ہی عطیات کی بارش ہونے لگی اور ۲۴ گھنٹوں کے اندر ایک لاکھ ۲۰ ہزار روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی جو ان کے ہوائی جہاز کے کرائے اور ویزے کے اخراجات کیلئے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مسلم خواتین کی مراٹھا کارکنان کیلئے بنائی ہوئی روٹیاں لاسل گائوں سے ممبئی پہنچیں

ممبئی کی سخاوت سے مغلوب، پراگ پاٹل جمعرات کو مڈڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ”میرے پاس یہ بتانے کیلئے الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ سب کا کتنا شکر گزار ہوں۔ کل تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں اپنے سفر کیلئے رقم کا انتظام کیسے کروں گا، لیکن آج مجھے راحت ملی ہے کیونکہ میرے ہوائی جہاز کا کرایہ اور ویزا کی فیس جمع ہوگئی ہے۔ اب میں مقابلے کیلئے تربیت اور ہندوستان کیلئے میڈل جیتنے پر توجہ دے سکتا ہوں۔“

پاٹل نے بتایا کہ زیادہ تر امداد، سماجی فلاح و بہبود کی تنظیموں کی طرف سے موصول ہوئی ہیں اور انفرادی طور پر عطیہ دینے والوں نے بھی سخاوت کا مظاہرہ کیا۔ یہاں تک کہ کینبرا میں دو خاندانوں نے اپنے ہاں ٹھہرنے کی پیشکش بھی کی۔ پاٹل کے مطابق، مسٹر گیمز کیلئے ان کے ۱۸ روزہ آسٹریلیا دورے پر کل تقریباً ۴ لاکھ روپے کا خرچ آئے گا جس میں ۲ لاکھ روپے ہوائی جہاز کا کرایہ اور ویزا فیس، ۱۷ ہزار روپے کی داخلہ فیس اور تقریباً ۲ لاکھ روپے کھانے اور رہائش درکار ہوگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK