میٹرو ’۷؍ اے‘ کے تعمیراتی کام کی وجہ سے اپر ویترنا سے پانی پہنچانے والی ۲؍ ہزار ۴۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن کو موڑا جائے گا۔
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 7:30 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
میٹرو ’۷؍ اے‘ کے تعمیراتی کام کی وجہ سے اپر ویترنا سے پانی پہنچانے والی ۲؍ ہزار ۴۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن کو موڑا جائے گا۔
میٹرو ’۷؍ اے‘ کے تعمیراتی کام کی وجہ سے اپر ویترنا سے پانی پہنچانے والی ۲؍ ہزار ۴۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن کو موڑا جائے گا۔ یہ کام منگل کی صبح ۹؍ بجے سے جمعرات کو صبح ۵؍ بجے تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے بی ایم سی کے جی نارتھ، کے ایسٹ، ایس، ایچ ایسٹ اور این وارڈ میں ۴۴؍ گھنٹوں تک پانی کم پریشر اور معمول سے مختلف اوقات میں سپلائی کیا جائے گا جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔
ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایم ایم آر ڈی اے) میٹرو لائن ۷؍ کی تعمیر کو انجام دے رہا ہے۔
بی ایم سی کے ’جی نارتھ‘ وارڈ، دھاراوی میں صبح ۴؍ بجے سے دوپہر ۱۲؍ بجے تک پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہاں ۲۰؍ جنوری سے بدھ تک صبح ۹؍ بجے سے شام ۵؍ بجے کے درمیان کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
دھاراوی کے مین روڈ، گنیش مندر روڈ، دلیپ کدم روڈ، جیسمین مل روڈ، ماہم پھاٹک، اے کے جی نگر میں شام ۴؍ سے رات ۹؍ بجے کے درمیان پانی سپلائی ہوتا ہے لیکن ۲۰؍ اور ۲۱؍ جنوری کو یہاں شام ۵؍ بجے سے رات ۱۰؍ بجے کے درمیان کم دبائو سے پانی دیا جائے گا۔
’کے ایسٹ‘ وارڈ میں مول گائوں ڈونگری، ایم آئی ڈی سی، روڈ نمبر ایک سے ۲۳؍، ٹرانس اپارٹمنٹ، کونڈی ویٹا، مہیشوری نگر، اپادھیائے نگر، ٹھاکرچال، سالوے نگر، بھوانی نگر، درگا پاڑہ، ماما گیراج اور وجے نگر، مرول، ملٹری مارگ، وسنت اویسس، گاودیوی، مرول گاؤں، چرچ روڈ، ہل ویو سوسائٹی، کدم واڑی، بھنڈار واڑااور اتم ڈھابہ پر ۲۰؍ جنوری سے بدھ تک یہاں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔
انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور سیپز پر ۲۴؍ گھنٹے پانی سپلائی ہوتا ہے لیکن متذکرہ تاریخوں میں یہاں بھی پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔
اندھیری کے چکالا، پرکاش واڑی، گووند واڑی، مالپاڈونگری نمبر ۱؍ اور ۲، ہنومان نگر، موٹا نگر، شیواجی نگر، شہید بھگت سنگھ کالونی (جزوی)، چرت سنگھ کالونی (جزوی)، مکند اسپتال، ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ، لیلے واڑی، اندرا نگر، ماپ خانہ نگر، ٹاک پاڑہ، ایئرپورٹ، چمٹ پاڑہ، ساگ باغ، مرول کا کمرشیل علاقہ، رام کرشنا مندر روڈ، جے بی نگر، باغ رکھا روڈ، کرانتی نگر، کبیر نگر، بامن واڑہ، پارسی واڑہ، ترون بھارت کالونی، اسلام پورہ، دیول واڑی اور پی اینڈ ٹی کالونی میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔
کول ڈونگری، پرانی پولیس گلی، وجے نگر (سہار مارگ)، موگرا پاڑہ میں شام کو معمول کے اوقات میں کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: انڈیگو نے ری فنڈ جاری کیا، کئی مسافر اب بھی رقم یا معاوضہ سے محروم
اوم نگر، کانتی نگر، راجستھان سوسائٹی، سائی نگر (کمرشیل ایریا)، سہار گاؤں اور سُتار پکھاڑی میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔
ایس وارڈ میں وکھرولی (مغرب)، کانجور مارگ (مغرب)، سوریہ نگر، امبیڈکر چوک، لال بہادر شاستری مارگ، سن سٹی کمپلیکس میں معمول کے اوقات میں کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
بھانڈوپ (مغرب)، کوکن نگر، سمرتھ نگر، کاجو ٹیکڑی، کواری روڈ، جمیل نگر، اتکرش نگر، سائی ہل، سائی وہار، تیمبھی پاڑہ، بھکتی پاڑہ، ٹینک روڈ، جنتا بازار تالاب مارگ، تلشیٹ پاڑا، ولیج گاؤں، دتامندر مارگ، شاستری نگر اور سوسنا پور میں معمول کے اوقات میں کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
مرارجی نگر، گوتم نگر، جے بھیم نگر، پاسپولی گاؤں، کیلاش نگر میں ۲۴؍ گھنٹے پانی سپلائی ہوتا ہے لیکن یہاں پانی سپلائی بند رہے گی۔
بیسٹ نگر، فلٹر پاڑا، گاودیوی، اسکاؤٹ گائیڈ، میونسپل کارپوریشن سروس ریزیڈنس (بی ایم سی اسٹاف کوارٹر) میں پانی سپلائی بند رہے گی۔
پٹھان واڑی، مہاتما پھلے نگر، آرے مارگ میں پانی سپلائی بند رہے گی۔ بھانڈوپ (مغرب)، شری رام پاڑا، تریمورتی نگر، واگھوبا واڑی، تاناجی واڑی، نارداس نگر اور شیواجی نگر میں ۲۴؍ گھنٹے کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔ وکرولی ویسٹ ریلوے اسٹیشن روڈ، فیروز شاہ نگر، گودریج ڈیم میں کم دبائو سے پانی سپلائی کیا جائے گا۔ پورے باندرہ۔ کرلا کمپلیکس بشمول موتی لال نگر میں کم دبائو سے پانی سپلائی کیا جائے گا۔
متذکرہ علاقوں کے علاوہ بی ایم سی نے جی نارتھ، کے ایسٹ، ایچ ایسٹ، این اور ایس وارڈ کے شہریوں سے احتیاطی تدابیر کے طور پر پانی کا ذخیرہ رکھنے اور کفایت شعاری سے پانی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔