Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی: باندرہ ریلوے اسٹیشن پر اچانک بھگدڑ مچنے سے۹؍افراد زخمی، ۲؍ کی حالت نازک

Updated: October 27, 2024, 12:13 PM IST | Mumbai

بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق باندرہ ٹرمنس پر بھگدڑ مچنے کے واقعہ میں ۹؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ باندرہ ٹرمینس پر باندرہ گورکھپور ایکسپریس کیلئے مسافروں کا زبردست رش تھا۔ یہ واقعہ صبح تقریباً۳؍ بجے پیش آیا۔

Injured in stampede taken to hospital, huge rush of passengers at Bandra terminus. Photo: INN.
بھگڈر میں زخمی ہونے ہونےوالوں کواسپتال لے جایا گیا، باندرہ ٹرمنس پر مسافروں کی بے تحاشہ بھیڑ۔ تصویر: آئی این این۔

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی اور۹؍ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تین سے چار بجے کے درمیان پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق بھگدڑ مچنے کے واقعہ میں ۹؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ باندرہ ٹرمینس پر باندرہ گورکھپور ایکسپریس کیلئے مسافروں کا زبردست رش تھا۔ یہ واقعہ صبح تقریباً۳؍ بجے پیش آیا۔ بی ایم سی نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ وار باندرہ گورکھپور ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔ ٹرین کو۵؍ بجکر ۱۰؍منٹ پر روانہ ہونا تھا۔ لیکن ری شیڈول ہونے کے بعد جب ٹرین آج صبح لیٹ ہوئی تو۳؍ سےساڑھے تین بجے کے قریب ٹرین جیسے ہی پلیٹ فارم پر پہنچی، اسٹیشن پر کافی بھیڑ تھی اور جنرل بوگی میں سوار ہونے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور اسی دوران بھگڈر مچ گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: نالا سوپارہ :مکین اپنا آشیانہ بچانے کیلئے پریشان ،دی گئی مہلت ختم

اطلاعات کے مطابق باندرہ گورکھپور ایکسپریس میں سوار ہونے کیلئے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔ اس بھیڑ میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں کو بھابھا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھابھا اسپتال کے ایم او ڈاکٹر رتیش کے مطابق ۹؍افراد زخمی ہیں اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ دیوالی کی چھٹیوں کی وجہ سے ٹرینوں میں کافی بھیڑ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گورکھپور ایکسپریس میں سوار ہونے کیلئے باندرہ اسٹیشن پر جمع ہوئے مسافروں میں ہنگامہ ہوگیا اور اس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں کے نام شبیر رحمان، پرمیشور گپتا، رویندر چوما، رام سیوک پرجاپتی، سنجے کنگے، دیویانشو یادو، محمد شیخ، اندرجیت ساہنی، نور شیخ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK