• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: جھیلوں کی مجموعی سطح آب ۷۵ء۹۷؍ فیصد، آج بارش متوقع، یلو الرٹ جاری

Updated: September 08, 2024, 12:15 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی ۷؍ جھیلوں میں سے ۳؍ چھلک گئی ہیں۔ مجموعی طور پر جھیلوں کی سطح آب ۷۵ء۹۷؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ممبئی، تھانے اور پال گھر کیلئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بی ایم سی کی تازہ اطلاع کے مطابق ممبئی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی ۷؍ جھیلوں کی سطح ۷۵ء۹۷؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، ممبئی کی جھیلوں میں اس وقت پانی کا ذخیرہ ۱۴؍ لاکھ ۱۴؍ ہزار ۸۲۴؍ ملین لیٹر ہے۔ خیال رہے کہ ممبئی کو تلسی، تانسا، ویہار، بھاتسا، مودک ساگر، اپر ویترنا اور مڈل ویترنا سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ بی ایم سی کے ڈیٹا کے مطابق تانسا میں پانی کی سطح ۲۹ء۹۸؍ فیصد ہے۔ تلسی، ویہار اور مودک ساگر جھیلیں چھلک گئی ہیں۔ مڈل ویترنا میں ۸۱ء۹۷؍ فیصد، اپر ویترنا میں ۴۵ء۹۷؍ فیصد اور بھاتسا میں ۲۱ء۹۷؍ فیصد پانی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کو روزانہ تقریباً ۴۰۰؍ ملین گیلن پانی تانسا جھیل سے فراہم کیا جاتا ہے، جو تھانے کے شاہ پور علاقے میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد کا ۲؍ روزہ ہندوستان دورہ، کل ممبئی آئیں گے

آج ممبئی میں بارش متوقع، آئی ایم ڈی نے یلو الرٹ جاری کیا
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ممبئی کے موسم کی تازہ ترین اطلاع دی ہے کہ آج شہر میں وقفے وقفے سے درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کیا۔ آئی ایم ڈی نے تھانے اور پال گھر اضلاع کیلئے یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۱؍ ڈگری اور کم سے کم ۲۶؍ ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اسی دوران بی ایم سی نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں تقریباً ۷۵ء۳؍ میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK