شہر کی معروف سماجی شخصیت عرفان مرچنٹ کا جمعرات کی شام میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے ممبئی اور مضافات کے علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 11:25 AM IST | Mumbai
شہر کی معروف سماجی شخصیت عرفان مرچنٹ کا جمعرات کی شام میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے ممبئی اور مضافات کے علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
شہر کی معروف سماجی شخصیت عرفان مرچنٹ کا جمعرات کی شام میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے ممبئی اور مضافات کے علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم، شہر کے معروف فلاحی ادارے’میسکو‘ (MESCO) کے بانی اراکین میں شامل تھے تاہم بعد میں انہوں نے اس سے علاحدگی اختیار کرکے اپنی الگ راہ اختیار کی اور راحت ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعےیتیموں، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی خاموشی سے مالی و سماجی امداد کا ایک سلسلہ شروع کیا جو طویل عرصے تک جاری رہا۔وہ شاہین اردو ہائی اسکول (باندرہ) کے خزانچی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے اور ایک عرصے تک آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ سے بطور خزانچی وابستہ رہ کر تعلیمی اور سماجی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کے تحت ہونےوالے سالانہ جلسوں کیلئے انہوں نے ہی ’گونج‘ نام دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا شمار شہر میں اچھے مشاعروں کااہتمام کرنےوالوں میں بھی ہوتا تھا۔انہوں نےمختلف زبانوں کے اسکولوں کے درمیان ڈراموں کے مقابلے بھی منعقد کروائے۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ایمپیتھی اسپتال میں آتشزدگی، جنریٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی
ان کا خاندان ماہم میں درگاہ کے پاس رہائش پزیر تھا۔ وہیں پر ان کے والد کی ٹیلرنگ مٹریئل کی دکان تھی۔ انہوں نےسینٹ مائیکل اسکول ماہم سے ایس ایس سی کیا اور پھر گریجویشن کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ تلاش معاش کے سلسلے میں سنگا پور اور ابو ظہبی گئے اور وہاں کافی عرصے تک رہے ۔ واپسی پر طویل عرصہ باندرہ میں قیام کیا۔ عمر کے آخری مرحلے میں میرا روڈ منتقل ہوئے اور وہیں پر ان کا انتقال ہوا۔ تقریباً ایک ڈیڑھ سال سے ان کی طبیعت کچھ زیادہ خراب رہنے لگی تھی۔پسماندگان میں ایک بیٹا اور اہلیہ ہیں۔
عرفان مرچنٹ کی سماجی اور تعلیمی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ ممبئی فسادات کے بعد شہر میں قائم ہونے والی محلہ امن کمیٹی کے تئیں ان کی کوششوں کاایک زمانہ معترف ہے ۔ اعلیٰ پولیس افسران میں جولیو ریبرو، ستیش ساہنی اور سنجے پانڈے سے ان کے بہت قریبی اور گہرے تعلقات رہے ۔
معروف شاعر عرفان جعفری نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عرفان مرچنٹ ، ایک اچھا رہبر، ایک انتہائی نیک،مخلص اور اپنے کام کے تئیں ایماندار انسان کا نام تھا۔ انہوں نے اپنے تعلقات کو کبھی ذاتی فائدے کیلئے استعمال نہیں کیا۔‘‘