Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی یوتھ کانگریس کا ’شہری مزدور انصاف مہم‘ اور ’ممبئی کا حق‘ مہم کا اعلان

Updated: May 17, 2026, 11:49 AM IST | Mumbai

شہر کو تعمیر کرنے والے مزدوروں کو آج بھی طبی سہولیات، قانونی تحفظ اور عزت و احترام حاصل نہیں ہے: زینت شبرین۔

Mumbai Pradesh Youth Congress President Zeenat Shabrin and others at the press conference. Photo: INN
پریس کانفرنس میں ممبئی پردیش یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین اور دیگر۔ تصویر: آئی این این

ممبئی پردیش یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین، یوتھ کانگریس کے انچارج پونیت سنگھ پریا اور دیگر عہدیداران سنیچر کو ممبئی کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کی اوربتایا کہ ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کو کھڑا کرنے والے لاکھوں شہری مزدور آج بھی غیر محفوظ، غیر منظم اور استحصالی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ صفائی ملازمین، گھریلو مزدور، آٹو رکشا ڈرائیور اور غیر منظم شعبے سے وابستہ کارکنوں کو حکومت بنیادی حقوق، سماجی تحفظ اور باعزت زندگی سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ اس لئے ممبئی یوتھ کانگریس انہیں انصاف دلانے کیلئے   ’شہری مزدور انصاف مہم‘ کا آغاز کر رہی ہے۔اسی کے ساتھ ہی کانگریس لیڈروں نے ’ممبئی کا حق‘ مہم کے تحت ممبئی کی بدعنوان اور غیر فعال انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاجی تحریک چلانے کی وارننگ بھی دی ۔اس موقع پر زینت شبرین اور پونیت سنگھ پریا نے شہری مزدوروں اور ممبئی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ۹۸۱۱۸۶۷۴۷۴؍ نمبر پر مسڈ کال دے کر بڑی تعداد میں اس مہم سے جڑیں۔زینت شبرین نے کہا کہ شہر کو تعمیر کرنے والے مزدوروں کو آج بھی کم از کم اجرت، سماجی تحفظ، طبی سہولیات، قانونی تحفظ اور عزت و احترام حاصل نہیں ہے۔نئے لیبر قوانین میں گھریلو مزدوروں، گگ ورکرس اور غیر منظم شعبے کے کئی طبقات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر حکومت کا نوٹس:اولا، اوبر اور ریپیڈو کی بائیک ٹیکسی ایپس ہٹانے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ قانونی پابندی کے باوجود آج بھی سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران صفائی ملازمین کی اموات ہو رہی ہیں۔ انہیں حفاظتی سازوسامان تک فراہم نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK