کوسہ میں واقع وائی جنکشن اور فلائی اوور کے نیچے کے حصہ کا نقشہ جلد بدلنے کی امید ہے کیونکہ یہاں ناگپاڑہ جنکشن کی طرز پر ترنگا /کلاک ٹاور تعمیر کیا جانے والا ہے جس کے آس پاس معمر افراد کا گارڈن، نیوز پیپر لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: September 07, 2026, 1:52 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
کوسہ میں واقع وائی جنکشن اور فلائی اوور کے نیچے کے حصہ کا نقشہ جلد بدلنے کی امید ہے کیونکہ یہاں ناگپاڑہ جنکشن کی طرز پر ترنگا /کلاک ٹاور تعمیر کیا جانے والا ہے جس کے آس پاس معمر افراد کا گارڈن، نیوز پیپر لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔
کوسہ میں واقع وائی جنکشن اور فلائی اوور کے نیچے کے حصہ کا نقشہ جلد بدلنے کی امید ہے کیونکہ یہاں ناگپاڑہ جنکشن کی طرز پر ترنگا /کلاک ٹاور تعمیر کیا جانے والا ہے جس کے آس پاس معمر افراد کا گارڈن، نیوز پیپر لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اس جنکشن پر واقع فلائی اوور کے نیچے ۵۰؍ کاروں کیلئے پارکنگ، دکانیں ،کرکٹ اور فٹبال ٹرف بھی تعمیر کیاجائے گا۔ گزشتہ دنوں تھانے کے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے وائی جنکشن اور آس پاس کے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد اس منصوبہ کو منظور ی دینے کا یقین دلایا ہے۔
تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) میں این سی پی (اجیت) کے گروپ لیڈر نجیب ملا کی ٹیم کے رکن اور رشید کمپاؤنڈ کے کارپوریٹر صغیر (راجو) انصاری نے یہ تجویز میونسپل کمشنر کو پیش کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے آمدنی میں تیز رفتاراضافہ
اس سلسلے میں کارپوریٹر صغیر( راجو) انصاری سے رابطہ قائم کرنے پرانہوں نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا ہے کہ میونسپل کمشنر نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد میری تجویز کو منظوری دینے کیلئے کہا تھا اور اسی لئے انہوں نے جمعہ کی صبح وائی جنکشن ، فلائی اوور اور رشید کمپاؤنڈ سے وائی جنکشن تک سرور روڈ کا دورہ کیا۔
کیا کیا بنایا جائے گا؟
وائی جنکشن کے قریب جہاں فی الحال نشہ کے عادی افراد بیٹھتے ہیں اس جگہ پر ۳۰؍ میٹر ترنگا ٹاور اور ۱۸؍ میٹر کلاک ٹاور بنایاجائےگا۔
یہ بھی پڑھئے:سیمی کنڈکٹر شعبے میں ہندوستان کی نئی حکمت عملی،’انجینئر اِن انڈیا‘ کی طرف قدم
فلائی اوور کے نیچے کھانے پینے کے اسٹال اور کھیل کود کا ’پلے اینڈ ایٹ‘ زون تعمیر کیا جائے گا جس میں میونسپل کارپوریشن کی منظوری سے ۲۴؍ دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ یہاں کرکٹ اوربیڈ مینن اور فٹبال ٹرف بھی تعمیر کیاجائے گا۔
فلائی اوور کے نیچے کے حصہ کی تزئین کاری کرتے ہوئے یہاں پر ۵۰؍ کار اور ۱۰۰؍ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی سہولت بنائی جارہی ہے۔
کلاک ٹاور کے ساتھ ہی معمر افراد کیلئے چھوٹا گارڈن اور پیپر لائبربھی ہوگی۔