• Fri, 25 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونسپل کمشنر ابھینو’کے ڈی ایم سی‘ کے مسائل حل کرنے میں ناکام

Updated: September 25, 2026, 10:35 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی جانب سے شروع کیا گیا آن لائن شکایتی پورٹل ہی اب شہریوں کی تنقید کی زد میں آگیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی جانب سے شروع کیا گیا آن لائن شکایتی پورٹل ہی اب شہریوں کی تنقید کی زد میں آگیا ہے۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے درج کرائی جانے والی شکایات پر عملی کارروائی کئے بغیر ہی انہیں پورٹل پر حل شدہ ظاہر کر دیا جاتا ہے۔اس صورتحال کے باعث شکایات کے ازالے کے نظام کی کارکردگی پر ہی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔کلیان مغرب کے ٹاوری پاڑہ علاقے کے باقاعدگی سے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والے شہری بجرنگ تانگڑکر نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران خستہ حال اور گڑھوں سے بھری سڑکوں، بند نالیوں، سڑکوں پر پھینکے جانے والے کچرے اور آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے متعلق کے ڈی ایم سی کے آن لائن پورٹل پر متعدد شکایات درج کرائی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: میئر کے بی جے پی کا انتخابی نشان لگانے پرسیاسی تنازع

تانگڑکر کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ آن لائن شکایات درج کرانے کے باوجود ان کا عملی طور پر ازالہ نہیں کیا گیا۔ بعض شکایات پورٹل پر حل شدہ ظاہر کردی جاتی ہیں لیکن ان پر دراصل کیا کارروائی کی گئی؟ اس کی کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے رابطہ کرنے کے باوجود بھی انہیں اطمینان بخش جواب نہیں مل رہا ہے۔دریں اثناء انہوں نے کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف طویل عرصے سے تعطل کا شکار سَیٹِس منصوبے اور گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر نئے ایس ٹی بس اسٹینڈ کے کام کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔تانگڑکر نے سوال اٹھایا کہ پراپرٹی ٹیکس اور پانی کے بل کی ادائیگی کے لئے شہریوں کو بار بار پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔جب ٹیکس وصولی کے لئےمیونسپل کارپوریشن کے پاس شہریوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے تو پھر ان کی شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ محکموں کے پاس معلومات اور مؤثر نظام کیوں موجود نہیں ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK