Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسلم ہیڈ ماسٹر کے تبادلےکیلئے پانی کی ٹنکی میں زہر ملانے کے الزام میں تین گرفتار

Updated: August 03, 2025, 10:03 PM IST | Bangluru

مسلم ہیڈ ماسٹر کو نشانہ بنانے کے لیے اسکول کی پانی کی ٹنکی میں زہر ملانے کے الزام میں تین گرفتار، نابالغ بچے کو چاکلیٹ اور ۵۰۰؍ روپے دے کر ٹنکی میں زہر ڈلوایا۔

The three accused arrested for poisoning a school water tank. Photo: X
اسکول کی پانی کی تنکی میں زہر ملانے کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمین۔ تصویر: ایکس

کرناٹک میں فرقہ وارانہ نشانہ بنانے کی ایک ہولناک واقعے میں، تین افراد کو ساوادتی تلک کے ہولیکٹی گاؤں کے ایک سرکاری پرائمری اسکول کے پینے کے پانی کی ٹینک میں زہر ملانے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا مقصد مسلم ہیڈ ماسٹر کا تبادلہ کروانا تھا۔ یہ واقعہ۱۴؍ جولائی کو پیش آیا جس میں۱۱؍ طلبہ بیمار پڑ گئے۔ سنیچر کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، سپرنٹنڈنٹ پولیس بھیم شنکر ایس گولید نے بتایا کہ ملزمان نے اسکول کے۴۱؍ طلبہ کے استعمال کی پانی کے ٹینک میں کیڑے مار دوائی ملا دی تھی۔ خوش قسمتی سے، زیادہ تر طلبہ نے بدبو محسوس کر کے پانی پینے سے گریز کیا۔ جنہوں نے پانی پیا، انہیں متلی کی شکایت ہوئی لیکن فوری علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: بھگوا ملزمین کو کلین چٹ نہیں، شبہ کا فائدہ دیا گیا

ہیڈ ماسٹر سلیمان گورے نائک، جو گزشتہ۱۳؍ سال سے اس اسکول میں خدمات انجام دے رہے ہیں، نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ سازش کی قیادت مقامی ڈھابے کا مالک ساگر پاٹل کر رہا تھا، جو مبینہ طور پر ایک دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ ہے۔ اس کا مقصد فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہیڈ ماسٹر کو ہٹوانا تھا۔ پولیس کو ٹینک کے پاس ایک پھینکی ہوئی سافٹ ڈرنک کی بوتل ملی۔ فارنسک تجزیے نے تصدیق کی کہ بوتل میں باقی ماندہ کیڑے مار دوا، پانی کے نمونوں سے ملتی جلتی تھی۔ تفصیلی پوچھ تاچھ اور سائنسی تحقیقات کے بعد پولیس ایک نابالغ لڑکے تک پہنچی جس نے بوتل کا زہر ٹینک میں ڈالنے کا اعتراف کیا۔ لڑکے نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی کرشنا مدار نے اسے یہ کام کرنے کے لیے چاکلیٹ، اور۵۰۰؍ روپے دیے تھے۔ تفتیش کے دوران مادار نے انکشاف کیا کہ ساگر پاٹل اس ساری سازش کا اصل ذمہ دارہے۔ ساگر نے اپنے ساتھی ملزم اور رشتہ دار ناگن گوڑا پاٹل کے ساتھ ۸؍ جولائی کو مناوالی کی ایک دکان سے کیڑے مار دوائی خریدی تھی۔۱۴؍ جولائی کو ساگر نے زہر ملےسافٹ ڈرنک کی بوتل مدار کو دی، جس نے نابالغ بچے کے ذریعے ٹینک کو آلود کیا۔ پولیس کے مطابق ساگر نے مدار کو دوسری ذات کی ایک لڑکی سے اس کے تعلق افشاکر نے کی دھمکی دے کر مجبور کیا۔ تینوں ملزمان ساگر پاٹل، کرشنا مدار اور ناگن گوڑا پاٹل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نابالغ کو گواہِ استغاثہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سابق ایم پی پرجول ریونا کوآبروریزی معاملہ میں عمر قید کی سزا

ایس پی گولید نے کہا’’ہم نے سائنسی شواہد اور طلبہ کے ساتھ محتاط بات چیت کے ذریعے مقدمہ حل کیا۔ یہ فرقہ وارانہ محرکات سے انجام دی جاے والی ایک منظم اور پریشان کن کوشش تھی۔‘‘ ساوادتی پولیس دیگر ممکنہ پہلوؤں بشمول نظریاتی محرکات اور دیگر افراد کی شمولیت کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK