Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپاڑہ: یوم پیدائش پر ’گلزار واک‘ کا اہتمام

Updated: August 17, 2026, 4:31 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

اُردو اور مراٹھی ادب و ثقافت سے دونوں زبانوں کے طلبہ کو متعارف کرانے، معروف شاعر گلزار سے اظہار محبت اور اردو اور ادبی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف کے مقصد سے اُردو مرکز کی جانب سے گلزار کے یوم پیدائش پر اتوار کو ’رہ گزر‘ عنوان سے ’گلزار واک‘ کا کامیاب اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ان کے شیدائی شریک ہوئے۔ 

‘Gulzar Walk’ was launched from the City Centre Mall at Mumbai Central. Picture: INN
ممبئی سینٹرل کے سٹی سینٹر مال سے’گلزار واک‘ کا آغاز کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

اُردو اور مراٹھی ادب و ثقافت سے دونوں زبانوں کے طلبہ کو متعارف کرانے، معروف شاعر گلزار سے اظہار محبت اور اردو اور ادبی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف کے مقصد سے اُردو مرکز کی جانب سے گلزار کے یوم پیدائش پر اتوار کو ’رہ گزر‘ عنوان سے ’گلزار واک‘ کا کامیاب اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ان کے شیدائی شریک ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چٹان کھسکنے کے باوجود کئی مکینوں کا منتقلی سے انکار

معروف شاعر، نغمہ نگار، مصنف، اسکرین رائٹر اور فلم ڈائریکٹر گلزار کے ۹۲؍ویں یوم پیدائش پر ممبئی سینٹرل کے سٹی سینٹر مال سے اس واک کا آغاز کیا گیا تھا کیونکہ اس مال کا وجود عمل میں آنے سے قبل وہاں پر بہت ساری گیراج ہوا کرتی تھیں اور ان ہی میں سے ایک میں گلزار نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں کام کیا تھا۔ اس واک کا اختتام ناگپاڑہ جنکشن پر مولانا حسرت موہانی چوک پر ہوا اور پھر پی ٹی مانے گارڈن میں ایم ایل اے امین پٹیل نے واک کے شرکا ءکا خیر مقدم کیا۔ اس کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں نصف سے زائد غیر اردو داں شریک تھے اور شرکاء گلزار کے اہم فلمی نغموں کے پوسٹر لے کر چل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: بی ایم سی کی جانب سے تاخیر کے سبب سائن بریج کا کام ادھورا

اس پیدل مارچ کے آغاز میں فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے اردو مرکز کی کارکردگی اور اس کی مختصر تاریخ نیز رہگزراور گلزار واک کی تفصیلات بیان کیں۔ اس کے بعد اردو مرکز کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ زبیر اعظمی نے گلزار کے فن و شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر، ممبئی میں ان کے قیام اور ان کی فلمی اور غیر فلمی شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں واک ایک محفل میں تبدیل ہوا جس میں گلزار کے شیدائی دیر تک ان کی نظمیں اور شاعری سن کر محظوظ ہوتے رہے اور اس طرح ان سے محبت کا اظہار اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس واک میں سابق میونسپل کارپوریٹر جاوید جنیجا، مراٹھی شاعر ارون شیوٹے، چندر شیکھر سانیکر، سابق کلچرل سیکریٹری گووند سروپ، سیما نور، سارانیا سبرامنیم، اوم سنگھ بترا، پروفیسر اویناش کولھے، پروفیسر قاسم امام، شہباز صدیقی، سعید خان، منیر خان، اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی، سید فرقان، پروفیسر جمیل کامل، فلک چودھری اور بڑی تعداد میں دیگر افراد شریک ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK