• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: ریشم باغ میدان میں ملک کا پہلا اے آئی پر مبنی اسمارٹ بیت الخلاء شروع

Updated: November 25, 2026, 2:32 PM IST | Agency | Nagpur

میئر نیتا ٹھاکرے کی قیادت اور ویژن کے تحت  ملک کے پہلے اے آئی پر مبنی خودکار اسمارٹ بیت الخلاءکی سہولت ریشم باغ میدان میں شروع کی گئی ہے۔

Smart public toilet located at Resham Bagh Ground. Photo: INN
ریشم باغ میدان میں واقع اسمارٹ بیت الخلاء۔ تصویر: آئی این این

میئر نیتا ٹھاکرے کی قیادت اور ویژن کے تحت  ملک کے پہلے اے آئی پر  مبنی خودکار اسمارٹ بیت الخلاءکی سہولت ریشم باغ میدان میں شروع کی گئی ہے۔ یہ سہولت عوام کیلئے مکمل مفت ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق  اس کے افتتاح کے پہلے۲؍ دن میں تقریباً  ۲۰۰؍ افراد نے اسے استعمال کیا۔ یہ سہولت خاص طور پر خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں، روزانہ سفر کرنے والے افراد اور مقامی رہائشیوں کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ ڈھانچہ مضبوط اسٹین لیس سٹیل سے بنایا گیا ہے۔ اس بیت الخلاء کے سسٹم کوزمینی پانی اور ماحولیاتی تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رکن پارلیمان سنیل تٹکرے نے رائے گڑھ کی تقسیم کا اشارہ دیا

صارف کی سہولت اور شفافیت  کیلئے کمپلیکس میں کیوآرکوڈ پر مبنی ڈجیٹل شکایت اور سٹیزن فیڈ بیک پورٹل شامل کیا گیا ہے۔بیت الخلاء استعمال کرنے والے شہری وہاں دکھائے گئےکیوآرکوڈ کو اسکین کرکے براہ راست رائے دے سکتے ہیں  یا کسی بھی صاف صفائی یا دیکھ  ریکھ کے مسئلےکی اطلاع دے سکتے ہیں۔ اس ڈجیٹل فیڈ بیک کی بنیاد پر آپریشنز ٹیم فوری کارروائی کر سکے گی۔شہریوں سے موصول ہونے والے تاثرات کا تجزیہ کرنے کے بعد میونسپل کارپوریشن شہر کے دیگر موزوں اور مصروف مقامات پر ایسے اسمارٹ بیت الخلاء  کے امکان پر غور کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK