وزیرچندر شیکھر باونکولے کے حلقۂ انتخاب میں حال ہی میں تعمیر کیا گیا پل استعمال سے قبل ہی خطرناک ہوگیا۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 12:52 PM IST | Ali Imran | Nagpur
وزیرچندر شیکھر باونکولے کے حلقۂ انتخاب میں حال ہی میں تعمیر کیا گیا پل استعمال سے قبل ہی خطرناک ہوگیا۔
ناگپور میں وزیر محصولات چندر شیکھر باونکولے کے حلقہ میں افتتاح کیلئے تیار فلائی اوور کے اوپر کی سڑک دھنس گئی ہے۔ اورفلائی اوور کی حالت ایک ہی بارش میں خراب ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ فلائی اوور تعمیر ہو چکا ہے لیکن اس کا افتتاح ہونا ابھی باقی ۔ اسی لئے یہاں ابھی گاڑیوں کی آمدورفت شروع نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ناگپور میں کئی نئی تعمیرات جاری ہیں۔ ان میں سے ایک یہ کامٹی کو نیو کامٹی سے جوڑنے والا فلائی اوور بھی ہے۔ تاہم کچھ دنوں کی بارش میں ہی فلائی اوور پر بنی سڑک بہہ گئی اور اس پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس کا افتتاح ہونا باقی تھا اور ٹریفک ابھی شروع نہیں ہوا، اسلئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سڑک پر پڑے چکے گڑھوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اگرچہ ناگپور شہر ترقی کر رہا ہے لیکن تعمیرات کے معیار پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ تعمیر انتہائی ناقص معیار کی ہے جس سے ٹھیکیداروں کی بدعنوانی کھل کر سامنے آئی ہے۔ علاقے کے شہریوں نے اس خبر کے بعد شدید ردعمل دیا ہے کہ یہ نہ صرف عوامی فنڈکا ضیاع ہے بلکہ عام لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بھی ہے۔ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس پل کا فوری طور پر اسٹرکچرل آڈٹ کروایا جائے اور متعلقہ اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ نیز متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ اگر حکومت نے اس پر توجہ نہ دی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ شہر میں انفراسٹرکچر کے ترقیاتی کاموں میں شفافیت لائی جائے۔ فلائی اوور کی ناقص تعمیر پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔