• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صنعتکاروں کے کاغذات پر آنکھ بند کرکے دستخط کرنے والا وزیراعلیٰ ہوگا: نانا پٹولے

Updated: November 27, 2024, 6:53 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

حکومت سازی میں تاخیر پر نانا پٹولے کی تنقید، پوچھا ’’ جب عوام نے واضح اکثریت دیدی ہے تو پھر دیر کیوں؟‘‘

Congress state president Nana Patole. Photo: INN
کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے۔ تصویر: آئی این این

’ مہاراشٹر کے عوام نے بی جے پی  اور اس کے اتحادیوں کو بھاری اکثریت دی ہے، ایس صورت  میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں وقت لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اتحاد کو مہاراشٹر کے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ ان کی ترجیح مہاراشٹر کو بیچنے والی شخصیت ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار کیا ہے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے ۔ پٹولے نے الزام لگایا کہ’’  وزیر اعظم نریندر مودی کے چہیتے صنعتکار دوست کے کاغذات پر آنکھ بند کرکے دستخط کرنے والے شخص کو ہی مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا  اس لئے حکومت سازی کے عمل میں اتنی تاخیر ہو رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: چوتھی بار جیتنے والے اسلم شیخ سے مالونی کے مسائل حل کرنے کی اُمیدیں

 یاد رہے کہ الیکشن کے نتائج آنے  کے بعد  کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے فوراً دہلی روانہ ہو گئے تھے جہاں انہوں نے  کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ ناندیڑ سے نو منتخب رکنِ پارلیمان پروفیسر رویندر وسنت راؤ چوہان کے علاوہ  مہاراشٹر کے دیگر کانگریسی اراکینِ پارلیمان بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس کے قومی صدر سے ملاقات کے دوران مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق معلومات دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج  غیر متوقع ہیں جو کہ  عوام کو بھی منظور نہیں ہیں۔ عوامی جذبات مختلف ہیں۔ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ان جذبات کا احترام کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ای وی ایم  کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی  باتیں ہو رہی ہیں۔ رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک امیدوار کو  دیا جاتا ہے اوروہ ملتا دوسرے امیدوار کو ہے۔ نانا پٹولے کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ ای وی ایم میں ہونے والی دھاندلی کو ثابت کریں۔ اسلئے ای وی ایم کے خلاف ایک عوامی تحریک شروع کی جانی چاہئے۔ یاد رہے کہ الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑی کی انتہائی شرمناک کے بعد نانا پٹولے کی قیادت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں اسی لئے اعلیٰ کمان نے انہیں دہلی طلب کیا تھا۔ نانا پٹولے خود ساکولی سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK