Inquilab Logo Happiest Places to Work

نندوربار: نواپور میں برڈ فلوکا خوف، چکن اور انڈے کی فروخت پر پابندی

Updated: May 04, 2026, 1:22 PM IST | Nandurbar

۲؍ دنوں میں ۴۴؍ ہزار پرندوں کو تلف کیا جا چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ۴۰؍ ہزار مرغیوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔

A symbolic image of cleanliness and maintenance work at a poultry farm. Photo: INN
ایک پولٹری فارم میں صاف صفائی اور دیکھ ریکھ کے کام کی علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ضلع کے نواپور شہر میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث انتظامیہ نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ اسی پس منظر میں شہر کے چکن شاپس، بریانی سینٹرز اور انڈوں کی فروخت پر فوری طور پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نواپور نگر پریشد کی جانب سے جاری اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سام ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برڈ فلو کے انفیکشن کو روکنے کیلئے  انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ صرف دو دنوں میں تقریباً۴۴؍ ہزار پرندوں کو تلف کیا جا چکا ہے، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار مرغیوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس مہم کے لیے تقریباً۵۰؍ اہلکاروں کی خصوصی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے: پونے معاملہ: اپوزیشن نے مہایوتی حکومت کو گھیرا، وزیراعلیٰ پر سخت تنقید

اس اچانک فیصلے سے مقامی پولٹری کاروبار کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ اندازہ ہے کہ روزانہ تقریباً۵۰؍ لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ۲۰؍ ہزار انڈے اور تقریباً۴۴؍ ٹن جانوروں کا چارہ بھی ضائع کر دیا گیا ہے، جس سے پولٹری کاروباری شدید متاثر ہوئے ہیں اور کئی لوگوں کے روزگار پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔

چکن فروشوں اور بریانی سینٹر مالکان کو اس پابندی سے بڑا مالی جھٹکا لگا ہے۔ اچانک لگنے والی پابندیوں کے باعث ان کا ذخیرہ ضائع ہو گیا اور کاروبار مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، چکن اور انڈوں کی فروخت پر پابندی سے گوشت خور افراد میں بھی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے تمام نظام سرگرم ہیں اور شہریوں کے تعاون کو بھی انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK