Inquilab Logo Happiest Places to Work

دتیا میں آشوتوش تیواری کی ریلی میں خطاب کے دوران نروتم مشرا جذباتی ہو گئے

Updated: July 14, 2026, 1:19 PM IST | Bhopal

انتخابی مہم کے دوران نروتم مشرا نے کہاکہ وہ دتیا کے ہر گھرپر سرجھکائیںگے، کانگریس پرتنقید کرتے ہوئےبی جے پی کے متحد ہونے کا دعویٰ کیا۔

Narottam Mishra`s eyes got wet at the rally. Photo: INN
جلسے میں نروتم مشرا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ تصویر: آئی این این

دتیا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی کے آخری دن بی جے پی نے اپنی پوری طاقت لگا دی ۔ امیدوار آشوتوش تیواری نے وزیرا علیٰ ڈاکٹر موہن یادو، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا (جو خود خواہشمند تھے لیکن  بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا)، اور ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ تاہم، نامزدگی کے بعد منعقدہ جلسہ عام میں ایک جذباتی لمحے نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھئے: طبیلے میں گائے تھی ہی نہیں، کیمیکل کے ذریعے دودھ تیار کیا جا رہا تھا!

دتیا کے قلعہ چوک میں منعقدہ بی جے پی کی ریلی میں سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جہاں بی جے پی کے اندر تقسیم کی بات کر رہی ہے وہیں پارٹی پوری طرح متحد ہو کر انتخابی میدان میں اتری ہے اور اپنے کارکنوں کی طاقت پر کامیابی حاصل کرے گی۔کا نگریس اور بی جے پی کے کام کرنے کے انداز کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست میں واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہا  ’’ کانگریس کا امیدوار بادشاہ ہے، جب کہ ہم ایسے کارکن ہیں جنہوں نے بچپن سے ہی ملک کی خدمت کیلئے گھر چھوڑ دیا ہے۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے آشیرواد حاصل کرنے کے لیے دتیا کے ہر گھر میں جانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا’’میں دتیا کے ہر دروازے پر اپنا سر جھکاوں گا۔‘‘ یہ کہتے ہوئے جذبات سے مغلوب ہوگئےمگر ا سٹیج پر موجود وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے انہیں تسلی دی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھئے: ملک کا نظام تعلیم وصولی کا ذریعہ بن گیا ہے: راہل گاندھی

جلسےمیں بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال نے دعویٰ کیا کہ دتیا ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے انتخابی مہم میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی مکمل اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر اور ڈاکٹر نروتم مشرا کی قیادت میں ہی امیدوار کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK