Inquilab Logo

ناسک: بس اسٹاپ نہ ہونے سے اسکولی طلبہ کودشواریوں کا سامنا

Updated: January 10, 2024, 12:44 PM IST | Inquilab News Network | Nashik

مقامی تنظیم کااسسٹنٹ میونسپل کمشنراور سٹی لنک بس کے جنرل منیجر کومکتوب، جلد بس اسٹاپ بنانے کا مطالبہ۔

National Urdu School and Junior College located at Sarada Circle. Photo: INN
ساراڈا سرکل پر واقع نیشنل اردو اسکول اینڈ جونیئرکالج ۔ تصویر:آئی این این

یہاں ناسک شہر کے سارڈا سرکل پر نیشنل اردو اسکول اینڈ جونیئر کالج واقع ہے جہاں کے ہزروں طلبہ کو اسکول کے قریب بس اسٹاپ نہ ہونے سے گھرسے اسکول آنے اور جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسٹاپ نہ ہونے سے یہاں کوئی بھی بس نہیں رکتی ہے ۔اسی لئے مقامی تنظیم کے وفد نے میمورنڈم دے کرشہری انتظامیہ سے سارڈا سرکل پر بس اسٹاپ بنانے کا مطالبہ کیا۔
 ناسک میں مولانا آزاد روڈ کےسارڈا سرکل پرواقع نیشنل اردو اسکول اینڈ جونیئرکالج میں کے جی سے کالج تک کے ۸؍ ہزار۳۰۰؍ طلبہ زیرتعلیم ہیں ۔ یہاں سے بس اسٹاپ ایک کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے ۔ طلبہ دوردراز علاقوں سے آتے ہیں اور انہیں اسکول اور کالج پہنچنے کیلئے ایک کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے اور پھر بھاری بیگ لے کرواپس ایک کلومیٹر پیدل چل کر بس اسٹاپ تک جانا پڑتا ہے۔طلبہ کی اسی پریشانی کے پیش نظر مقامی تنظیم ’مولانا آزادیونائیٹڈ فرنٹ‘ ناسک ضلع کی جانب سے ایازاکبر خان (سابق نگر سیوک ، اگت پوری) ، ستار (مناّ) سیّد اور رتن دیپ جادھو (صحافی) نے گزشتہ دنوں اسسٹنٹ میونسپل کمشنر پردیپ چودھری اور سٹی لنک بس کے جنرل منیجر ملند بنڈ سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم دیا۔وفد نے بتایا کہ ان دونوں نے ہمیں یقین دلایا ہےکہ وہاں ۳،۴؍ دن میں بس اسٹاپ شروع کریں گے اور وہاں بس روکیں گے ۔ اس پر ہم نے انہیں شکریہ کہا ۔ اگر اسکول کے پاس بس اسٹاپ بن جاتا ہے تو اس سے طلبہ کو کافی راحت ملے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK