ابھیجیت دپکے اور پرکاش راج کے علاوہ وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے شوہر ماہر معاشیات پرکلا پربھاکر بھی احتجاج میں شامل ہوں گے۔
EPAPER
Updated: October 22, 2026, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi
ابھیجیت دپکے اور پرکاش راج کے علاوہ وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے شوہر ماہر معاشیات پرکلا پربھاکر بھی احتجاج میں شامل ہوں گے۔
ایس آئی آر کے خلاف ۲۳؍ اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے شوہر اور معروف ماہر معاشیات پرکلا پربھاکر نے بھی شامل ہونے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کی کافی جز بز ہے۔ان کے علاوہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے اور اداکار و سماجی کارکن پرکاش راج سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ ’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ اتحاد کی جانب سے منعقد کئےجانے والے اس احتجاج کا مقصد ایس آئی آر کو منسوخ کرنے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنا ہے۔
اس سے قبل پرکلا پربھاکر نے سوشل میڈیا پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ’’ہر گلی میں جنتر منتر! جمعہ، ۲۳؍ اکتوبر - جمہوریت کی بحالی کے لئے عوامی مارچ۔ آئیے، اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔‘‘ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے والے معروف ماہر معاشیات اور مصنف پرکلا پربھاکراس احتجاج میں کئی اہم سماجی، سیاسی اور عوامی شخصیات کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے۔’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ اتحاد نے اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا بلاک سے بھی احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے، تاہم ان جماعتوں کی شرکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ: بچپن کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے والی نسرین سکیک عالمی ایوارڈ کے فائنل میں
واضح رہے کہ ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کے دوران ’ہر گلی میں جنتر منتر‘ کا نعرہ سامنے آیا ہے۔ احتجاج کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ووٹرلسٹ کی نظرثانی کے عمل پر اٹھنے والے سوالات کے پیش نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور شہریوں کے حقِ رائے دہی کا تحفظ ضروری ہے۔ ۲۳؍ اکتوبر کا یہ مارچ اسی مطالبے کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے کہ ایس آئی آر فوری طور پرمنسوخ کیا جائے۔
کس کس کے شامل ہونے کی توقع ہے؟
اس احتجاج میںپیپل اگینسٹ ایس آئی آر کےاحتجاج میں ملک سینئر وکیل پرشانت بھوشن،مشہور کسان لیڈر راکیش ٹکیت، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نیہا بورا ،مشہور مصنف اور مہاتما گاندھی کے پڑپوتےتشار گاندھی،سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے، مشہور اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج اور مشہور ماہر معاشیات پرکلا پربھاکر کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مارچ جمہوریت کے تحفظ اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے مطالبے کے لئے پورے ملک میںمنعقد کیا جارہا ہے۔