نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ابتدائی دو ماہ میں محدود اوقات کے ساتھ آپریشنز کا آغاز کرے گا، جو صبح۸؍ بجے سے شام ۸؍بجے تک جاری رہیں گے۔ یہ مرحلہ وار آغاز ایئرپورٹ کے سسٹمز کو جانچنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 9:57 PM IST | Navi Mumbai
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ابتدائی دو ماہ میں محدود اوقات کے ساتھ آپریشنز کا آغاز کرے گا، جو صبح۸؍ بجے سے شام ۸؍بجے تک جاری رہیں گے۔ یہ مرحلہ وار آغاز ایئرپورٹ کے سسٹمز کو جانچنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ابتدائی دو ماہ میں محدود اوقات کے ساتھ آپریشنز کا آغاز کرے گا، جو صبح۸؍ بجے سے شام ۸؍بجے تک جاری رہیں گے۔ یہ مرحلہ وار آغاز ایئرپورٹ کے سسٹمز کو جانچنے کیلئے کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اکتوبر تک ۲۴؍گھنٹے آپریشنز میں منتقل کیا جائے گا۔ انڈیگو اور اکاسا ایئر وہ پہلی ایئرلائنز ہوں گی جو ایئرپورٹ سے پروازیں چلائیں گی اور ابتدائی طور پر گھریلو پروازیں سنبھالیں گی۔
ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے میں سالانہ۲؍ کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی توقع ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے تصدیق کی ہے کہ۹۴؍ فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور حکام کو ہدایت دی ہے کہ عالمی معیار کو برقرار رکھا جائے جس میں سب سے تیز بیگیج کلیم سسٹم کا نفاذ بھی شامل ہے۔