ناگپور میںسابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ’سائیکل مارچ ‘ نکالا، پیٹرول کی قلت دور کرنے اور قیمتوں پر قابو کا مطالبہ۔
انل دیشمکھ خود سائیکل پر سوار ہو کر کلکٹر دفتر تک گئے-تصویر:آئی این این
ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ان بے قابو قیمتوں کے سبب ریاست کے عام شہری، کسان ا ور تاجر انتہائی پریشان ہیں۔ لہٰذا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد ) کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور نے حکومت کی توجہ مبذول کروانے کے لئے سائیکل مارچ نکالا۔
ایندھن کی اس شدید قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے انل دیشمکھ نے خود پیر کی صبح ناگپور میں سائیکل پر ضلع کلکٹر کے دفتر تک ایک مارچ نکالا اور ضلع کلکٹر کے توسط سے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فرنویس کو مطالباتی مکتوب پیش کیا۔ کلکٹر کو دیئے گئے مکتوب میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہےکہ اس وقت کاشتکاری کا سیزن جاری ہے، مارکیٹ میں ڈیزل کی شدید قلت ہے۔ ڈیزل بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ٹریکٹر اور دیگر زرعی کام مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پہلے سے پریشانیوں میں مبتلا کسان مزید پریشان ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی سختی سے نشاندہی کی ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مال بردار ٹرانسپورٹ انتہائی مہنگا ہو گیا ہے جس کا براہ راست اثر مواصلات اور ضروری اشیاء کی فراہمی پر پڑ رہا ہے۔ نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے سبزیوں، اناج اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور اس بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ریاست کے عام اور متوسط خاندانوں کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ مطالباتی مکتوب میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹنگ انتہائی مہنگی ہو گئی ہے جس کا براہ راست اثر غذائی اور ضروری اشیاء کی فراہمی پر پڑ رہا ہے۔ نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے سبزیوں، اناج اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور اس بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ریاست کے عام اور متوسط خاندانوں کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
دیشمکھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے اور ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ اقدام کرے اور ساتھ ہی کسانوں اور ٹرانسپورٹروں کو ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنائے، تاکہ ریاست کے لوگوں کو اس معاشی بحران سے فوری نجات مل سکے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔ اس بات این سی پی نے یہ قدم اٹھایا۔ اس کے علاوہ ونچت بہوجن اگھاڑی بھی بڑھتے داموں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ریاست بھر میں ایندھن کی قلت اور بڑھتے داموں کے تعلق سے ناراضگی پھیلی ہوئی ہے اور لوگ احتجاج درج کروا رہے ہیں۔