• Mon, 14 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا کوسہ کوٹریفک جام سے پاک کرنے کا این سی پی (شرد) کا عزم

Updated: September 14, 2026, 5:20 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبرا کوسہ کے این سی پی ( شرد) کے صدر شمیم خان اور ان کی ٹیم کے ممبرا محکمہ ٹریفک اور میونسپل افسران سے مطالبات۔

Shamim Khan addressing the press conference. Photo: Inquilab
پریس کانفرنس میں شمیم خان خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر:انقلاب

این سی پی ( شرد) کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم خان نے سنیچرکو پارٹی آفس(ایم ایم ویلی) میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوںنے ممبرا کوسہ کو ٹریفک جام سے پاک کرنے کاعزم کیا۔اس سلسلے میں ممبرا کے محکمہ ٹریفک کے انچارج اور ممبرا اسسٹنٹ میونسپل کمشنر سے سڑکوں سے ہاکروں کو ہٹانے، غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے اور غلط سمت سے گاڑی چلاکر ٹریفک جام کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

شمیم خان کہاکہ’’ٹریفک جام سے ایمبولینس ، فائربریگیڈ گزر پارہا ہے اور نہ ہی طلبہ اسکول اور کالج وقت پر پہنچ پاتے ہیںبلکہ دولہے کو بھی پیدل ہال جاناپڑ رہاہے۔ اس سنگین مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ہماری پارٹی کے سابق کارپوریٹر ساجد انصاری ،بلاک صدر جاوید شیخ ( میڈیکل )، یوتھ کے صدر محشر شیخ اور سابق کارپوریٹر سراج ڈونگرے یہ مشن موڈ پر کام کریں گے اور افسران کے ساتھ مل کر سڑکوں سے ہاکروں کو ہٹائیں گے۔ اس مہم کی شروعات پینل نمبر۳۲؍سے ٹی ایم سی کے اپوزیشن لیڈر شانو(اشرف ) پٹھان ، مرضیہ شانو پٹھان ، ثاقب داتے اور ثاقب شیخ نے کی اوراس مہم کو پورے ممبرا کوسہ میں نافذ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھئے: فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں عازمین کو راحت

شمیم خان کےمطالبات:

۱۔ غیر قانونی پارکنگ ،غیر قانونی گیراج اور غلط سمت(رانگ سائڈ) سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

۳۔ ممبرا سے شیل پھاٹا تک جن جنکشن پر ٹریفک جام ہوتا ہے( ممبرا بازار، ڈھابولکر ناکہ ، امرت نگر، شادی محل روڈ، درگاہ روڈ، تنور نگر ،کوسہ قبرستان، الماس کالونی ، شملہ پارک، وائی جنکشن، شبلی نگر اور شیل پھاٹا ) وہاں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیا جائے۔ پولیس اہلکاروں کی کمی ہے تو ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

۴۔ پام ریویریا میں ہاکنگ پلازہ کا کام جاری ہے اور یہاں ان مقامی ہاکروں کو جگہ دی جائے  جن کا ۲۰۲۴ء میں بائیومیٹرک کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK