Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۹ء میں بھی این ڈی اے کی حکومت بنے گی : شاہ

Updated: August 05, 2024, 11:24 AM IST | Agency | Chandigarh

کانگریس پر تنقید کی کہ سابقہ تین انتخابات میں کانگریس کو جتنی سیٹیں ملی ہیں، بی جے پی نے اس بار اس سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔

Union Home Minister Amit Shah said this in Chandigarh
مرکزی وزیر داخلہ ا میت شاہ نے چندی گڑھ میں یہ بات کہی۔ تصویر : آئی این این

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ ۲۰۲۹ء میں بھی این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ چندی گڑھ میں ۲۴؍ گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ ٔ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا’’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن جو چاہے کہہ سکتا ہے لیکن فکر نہ کریں۔ ۲۰۲۹ء میں بھی صرف این ڈی اے ہی اقتدار میں آئے گی، مودی جی ہی( اقتدار میں ) آئیں گے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ،۶؍ کی موت

انہوں نے کہا’’اپوزیشن پارٹیوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے انتخابات میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں نہیں پتہ کہ (پچھلے) تین انتخابات میں کانگریس کو جتنی سیٹیں ملی ہیں، بی جے پی نے اس الیکشن میں اس سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ امیت شاہ نے کہا’’وہ یہ نہیں جانتے۔ بی جے پی کے پاس ان(اپوزیشن) کے پورے اتحاد کی کل نشستوں سے زیادہ نشستیں ہیں، یہ لوگ، جو غیر یقینی کی فضا پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، بار بار کہتے ہیں کہ یہ حکومت نہیں چلے گی۔ میں اپوزیشن کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ حکومت نہ صرف اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کرے گی بلکہ اگلی میعاد بھی اسی حکومت کی ہوگی۔ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار رہیں اور اپوزیشن میں موثر انداز میں کام کرنا سیکھیں۔ اس موقع پرپنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK