ایک صارف کی جانب سے میگی نوڈلز کے پیکٹ میں مبینہ طور پر کیڑے اور لاروے ملنے کے الزام کے بعد نیسلے انڈیا نے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اس معاملے کی اطلاع میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی ہے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 8:09 PM IST | New Delhi
ایک صارف کی جانب سے میگی نوڈلز کے پیکٹ میں مبینہ طور پر کیڑے اور لاروے ملنے کے الزام کے بعد نیسلے انڈیا نے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اس معاملے کی اطلاع میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی ہے۔
ایک صارف کی جانب سے میگی نوڈلز کے پیکٹ میں مبینہ طور پر کیڑے اور لاروے ملنے کے الزام کے بعد نیسلے انڈیا نے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اس معاملے کی اطلاع میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی ہے اور اس مرحلے پر وہ شکایت کی صداقت کے بارے میں کوئی حتمی تبصرہ نہیں کر سکتی۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی کے کلیان علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ میگی نوڈلز کا پیکٹ تیار کرتے وقت اس میں کیڑے اور لاروے نظر آئے۔ صارف کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وہ نوڈلز بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ میگی پیکٹ پر فروری ۲۰۲۷ء کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج تھی۔ اس وجہ سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر پیکٹ اپنی مقررہ میعاد کے اندر تھا تو اس میں مبینہ طور پر خراب یا آلودہ مواد کیسے پایا گیا۔
اس واقعہ نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی پیک شدہ غذائی اشیا کی فوڈ سیفٹی اور کوالیٹی کنٹرول کے حوالے سے ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین کی جانب سے پیک شدہ کھانے پینے کی اشیا میں معیار، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور مینوفیکچرنگ کے عمل سے متعلق احتیاطی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) ریاست میں کھانے میں ملاوٹ اور غذائی تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی تیز کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور مبینہ طور پر متاثرہ مصنوعات کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیباریٹری میں جانچنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس طرح شکایت کی حقیقت کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ کسی ممکنہ معیار یا فوڈ سیفٹی سے متعلق مسئلے کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایشین گیمز: ۱۸؍ سالہ اناہت سنگھ نے اسکواش میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی
میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیسلے انڈیا نے کہا کہ کمپنی اپنی مینوفیکچرنگ کے دوران سخت کوالٹی کنٹرول اقدامات اور فوڈ سیفٹی پروٹوکول پر عمل کرتی ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ نیسلے انڈیا کو اس معاملے کی اطلاع میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی ہے اور اب تک نہ تو صارف اور نہ ہی متعلقہ حکام نے کمپنی سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، موجودہ مرحلے پر کمپنی مبینہ شکایت کی صداقت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔ نیسلے انڈیا نے مزید بتایا کہ اس کے ہر پروڈکٹ کو معیار اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے متعدد مراحل پر جانچ کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ یہ عمل خام مال کی خریداری سے شروع ہوتا ہے اور مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ کے مراحل تک جاری رہتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پورے عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مصنوعات صارفین تک پہنچنے سے پہلے تمام متعلقہ معیار اور غذائی تحفظ کے مقررہ ضوابط پر پوری اتریں۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس کے تمام مینوفیکچرنگ پلانٹس میں مضبوط کوالیٹی اور فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹمز نافذ ہیں۔ نیسلے انڈیا نے صارفین کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔
فی الحال اس معاملے میں صارف کی جانب سے کیے گئے الزام کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ اگر متعلقہ حکام مصنوعات کے نمونے حاصل کرکے ان کی لیبارٹری جانچ کرتے ہیں تو اس سے یہ واضح ہونے میں مدد مل سکتی ہے کہ شکایت میں کتنی حقیقت ہے اور مبینہ مسئلہ کس مرحلے پر پیدا ہوا۔