نیدرلینڈس نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتماربین گویر اور وزیر مالیات بیزالیل اسمورٹیچ پر پابندی عائد کی ہے۔ یاد رہے کہ جون میں نیدرلینڈس نے دو اسرائیلی وزراء پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
EPAPER
Updated: September 10, 2025, 9:03 PM IST | Amsterdam
نیدرلینڈس نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتماربین گویر اور وزیر مالیات بیزالیل اسمورٹیچ پر پابندی عائد کی ہے۔ یاد رہے کہ جون میں نیدرلینڈس نے دو اسرائیلی وزراء پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’نیدرلینڈس نے اسرائیل کے دو انتہاپسند وزیروں پر فلسطین کے خلاف تشدد بھڑکانے کا الزام عائدکرتےہوئے پابندی عائد کی ہے۔اسرائیل کے عوامی براڈکاسٹر کے مطابق نیدرلینڈس نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر اور وزیر دفاع بیزالیل اسمورٹیچ پرشینگین کے علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی ہے جن میں ۲۵؍ یورپی یونین اور ۴؍ غیر یورپی یونین آئس لینڈ، ناروے، سوئزرلینڈ اورلخٹنشائن شامل ہیں۔
تاہم، ڈچ حکام نے اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ جون میں نیدرلینڈس نے دو اسرائیلی وزراء پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔