نیویارک میں جمعہ کو ایک سیاحتی بس کے حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے تقریباً ۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت یہ بس نائیجیریا فالس سے نیویارک شہر واپس لوٹ رہی تھی۔ بس کے زیادہ تر مسافر ہندوستانی تھے۔
EPAPER
Updated: August 23, 2025, 3:05 PM IST | New York
نیویارک میں جمعہ کو ایک سیاحتی بس کے حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے تقریباً ۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت یہ بس نائیجیریا فالس سے نیویارک شہر واپس لوٹ رہی تھی۔ بس کے زیادہ تر مسافر ہندوستانی تھے۔
پولیس نے مطلع کیا ہے کہ نیویارک اسٹیٹ ہائی وے پر بس ڈرائیورکی توجہ منتشر ہونے اور بس کے ٹکرا جانے کے بعد حادثے کا شکار ہونے کے بعد پانچ مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاح نائیجیریا آبشار کا دورہ کرنے کے بعد نیویارک شہرواپس لوٹ رہے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ مسافروں میں ہندوستانی، فلپائنی اور چینی شہری تھے۔
نیویارک پولیس کمانڈر میجر اینڈر رے نے جمعہ کی شام کو بتایا تھا کہ ’’یہ کہا جارہا ہے کہ بس کے ڈرائیور کی توجہ منتشر ہوگئی تھی اور اس نے اسٹیرنگ سے قابو کھودیا تھا جس کے بعد بس حادثے کا شکار ہوگئی۔‘‘ رے نے مزید کہا کہ ’’کسی کو بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ متعدد مسافروں کو علاج کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے۔ جب بس حادثے کا شکار ہوئی تو اس میں اس میں پانچ افراد سوار تھے جبکہ ایک بھی بچہ ہلاک نہیں ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں پولیس کی بریفنگ کی اطلاع دی گئی ہے۔یہ بس نائیجیریا فالس جارہی تھی جو کنیڈا کی سرحد سے متصل اور یہ حادثہ پیم بروک کے قریب ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب بس واپس لوٹ رہی تھی۔
BREAKING - Drone video shows large emergency response to tour bus crash.
— MH Cronicle 2.0 (@MHChronicle) August 23, 2025
Rollover crash involving tour bus on the New York Thruway leaves multiple dead, others injured#NewYork #Pembroke #Buffalo pic.twitter.com/KU4UxpwZGo
تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا
رے نے مزید کہا کہ ’’بس میں کوئی میکانیکی خرابی نہیں تھی اور ڈرائیورکو بھی کسی قسم کا ذہنی یا جسمانی خلل نہیں تھا۔‘‘جائے وقوع پر بھیجے گئے مترجم نے متاثرین سے رابطہ قائم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ ایئر ایمبولینس فراہم کرنے والے غیر منافع بخش ادارے مرسی فلائٹ کے صدر مارگریٹ فرینٹیو نے کہا کہ ’’جائے حادثہ پر راحت رسانی کے کام کیلئے ۸؍ ہیلی کاپٹر بھیجے گئے تھے۔‘‘ پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’’ ڈرائیور زندہ اور صحت یاب تھا اور ہم اس سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں معلوم ہوگیا ہے کہ کیا ہوا تھا اوربس کیوں بے قابو ہوگئی تھی۔ ہم یہ یقین دہانی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جلد ازجلد تمام معلومات کی جانچ پڑتال کر لی جاسکے۔‘‘ ریاستی گورنر کیتی ہوچل نے کہا کہ ان کی ٹیم ریاستی پولیس اور مقامی حکام سے رابطہ قائم کرنے کوشش کر رہی ہے جنہوںنے راحت رسانی کے کام میں ہمیں مدد فراہم کی تھی۔‘‘ خون اور اعضاء کا عطیہ کرنے والے نیٹ ورک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کے پیش نظر خون کا عطیہ کریں۔
یہ بھی پڑھئے: مصر میں سمندر میں ڈوبے ہوئے۲؍ ہزار سال پرانے شہر کی باقیات برآمد
نیویارک کے سینئر سینیٹر چک شومرنے بتایا کہ ’’حادثے میں جن افراد نے اپنی جانیں گنوائیں ان کیلئے مجھے افسوس ہے اور میں زخمی افراداور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا گو ہوں۔‘‘ نائیجیریا فالس ، جو امریکہ کنیڈا کی سرحد پر موجود ہے، امریکہ کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔