Inquilab Logo Happiest Places to Work

آبنائے ہرمز کے ٹرانزٹ فیس پر ایران سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی: حکومت

Updated: April 06, 2026, 7:07 PM IST | New Delhi

ہندوستانی حکومت نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان اسٹریٹ آف ہرمز پر ٹرانزٹ فیس کے سلسلے میں ایران سے بات چیت کر رہا ہے۔

Strait Of Hormuz.Photo:INN
آبنائے ہرمز۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی حکومت نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان  اسٹریٹ آف ہرمز پر ٹرانزٹ فیس کے سلسلے میں ایران سے بات چیت کر رہا ہے۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے شپنگ وزارت کے اضافی سیکریٹری مکیش منگل نے کہا کہ  ہندوستان نے اسٹریٹ آف ہرمز(آبنائے ہرمز) سے آمد و رفت کے لیے کسی بھی فیس کے بارے میں ایران سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کو اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی معلومات نہیں ہے اور وہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان تشویش کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ سمندری سرگرمیوں کی معلومات دیتے ہوئے منگل نے بتایا کہ  آبنائے ہرمز کے مغرب میں کام کرنے والے ۱۶؍ ہندوستانی جہازوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جیسیکا پیگولا کا اعزاز کا دفاع، چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


 انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایل پی جی کیریئر جہاز گرین سانوی  اور گرین آشا  نے اسٹریٹ آف ہرمز کو محفوظ طریقے سے پار کر لیا ہے اور توقع ہے کہ یہ بالترتیب ۷؍ اور۹؍ اپریل کو ہندوستان  پہنچیں گے۔‘‘دونوں جہاز بالترتیب۴۶۵۰۰؍ ٹن اور۱۵۵۰۰؍  ٹن ایل پی جی لے جا رہے ہیں، جس سے توانائی کی فراہمی میں تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔
توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزارت کی جوائنٹ سیکریٹری سجاتا شرما نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران تقریباً ۸ء۱؍کروڑ ایل پی جی سلنڈر تقسیم کیے جا چکے ہیں اور تقریباً ۵۰؍ لاکھ ایل پی جی سلنڈر روزانہ گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:محمد رفیع کاگیت ایران جنگ اور عالمی کشیدگی کے درمیان وائرل


 دریں اثنا، وزارت خارجہ میں اضافی سیکریٹری (خلیج خطہ) اسیِم آر  مہاجن نے بتایا کہ خطے میں بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر ۲۸؍ فروری سے اب تک تقریباً ۷۳؍ لاکھ  ہندوستان  ملک  لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفر کو آسان بنانے کے لیے قطر ایئر ویز پیر کو ہندوستان  کے لیے آٹھ سے دس پروازیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK