• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناروے نے شام کیلئے ۵۴؍ لاکھ ڈالر کی انسانی امدادکا اعلان کیا

Updated: December 09, 2025, 8:02 PM IST | Oslo

ناروے نے شام کیلئے ۵۴؍ لاکھ ڈالر کی انسانی امدادکا اعلان کیا، ناروے کی حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ اب بھی انسانی امداد پرمنحصر ہے اور زیادہ تر لوگوں کو بجلی اور صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ناروے نے بدھ کو اگلے تین سالوں کے دوران شام میں انسانی کوششوں کو سہارا دینے کے لیے۵۵؍ ملین ناروے کرونر (۵۴؍ لاکھ ڈالر) کی امداد کا اعلان کیا، اعلان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔ناروے کی حکومت کے بیان میں کہا گیا،’’الاسد حکومت کے خاتمے کے ایک سال بعد بھی لاکھوں شامیوں کو سنگین انسانی ضروریات کا سامنا ہے۔ ناروے اگلے تین سالوں میں شام کے لیے امدادی فنڈ میں ۵۵؍ملین ناروے کرونر (تقریباً۵۴؍ لاکھ ڈالر) مختص کر رہا ہے، تاکہ مقامی تنظیموں کے کام کو مضبوط بنایا جا سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ کی ۲۰۲۶ء کیلئے ۳۳؍ بلین ڈالر کی انسانی ہمدردی کی اپیل

حکومت نے یاد دلایا کہ ’’آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ اب بھی انسانی امداد پر منحصرہے اور زیادہ تر لوگوں کو بجلی اور صاف پانی تک رسائی نہیں ہے، انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے بجلی اور صحت کے شعبوں کی تعمیر نو کی مدد کا اظہار کیا۔بین الاقوامی ترقیاتی وزیر اسمنڈ آکرسٹ نے کہا،  ’’مقامی انسانی امدادی کارکن حالات کو بہترجانتے ہیں۔ اسی لیے مجھے خوشی ہے کہ شام اب ایک پائلٹ منصوبے کا حصہ ہے جو جانچتا ہے کہ ناروے کی انسانی امداد مقامی سطح پر چلائی جانے والی ردعمل، تعمیر نو اور ترقی کو کیسے مضبوط بنا سکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پرھئے: شام تعمیرِ نو کے نئے مرحلے میں داخل: صدر احمد الشرع کا قوم سے عزمِ نو کا اظہار

واضح رہے کہ احمد الشرع کی قیادت میں مسلح تصادم کے بعد الاسد کو پسپائی پر مجبور ہونا پڑا ، جس کے نتیجے میں شام کے تقریباً۲۵؍ سال جاری الاسد حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا جس کے بعد وہ گزشتہ دسمبر میں روس فرار ہو گئے،اور اسی کے ساتھ الاسد کی بعث پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوا جو ۱۹۶۳؍ سے برسراقتدار تھی۔بعد ازاں احمد الشرع عبوری صدر منتخب ہوئے، اور جنوری میں نئی انتظامیہ تشکیل دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK