Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب جنتر منتر پر آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج

Updated: August 18, 2026, 10:39 AM IST | Agency | New Delhi

خاطر خواہ بھیڑ اُمڈی، ویلفیئر بورڈ کے قیام اور گاڑیوں کی فٹ نیس فیس کم کرنے کا مطالبہ۔

Auto-rickshaw drivers protesting at Jantar Mantar. Picture: INN
جنتر منتر پر آٹو ڈرائیورس کا احتجاج۔ تصویر: آئی این این

جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کی کامیابی اور دھرمیندر پردھان کے  استعفیٰ کے بعد ملک میں اپنی آوا ز بلند کرنے کے حوالے سے شہریوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ پیر کو  دہلی  کے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے حکومت  کے خلاف   محاذ کھول دیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں جنتر منتر  پر پہنچ کر انہوں نے اپنے مسائل  کےحل کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کی نئی ٹیم کا اعلان، نوجوانوں اور خواتین کو ترجیح، مالویہ کی چھٹی

’’بھارتیہ مزدور سنگھ‘‘ کے بینر تلے اس احتجاج میں  آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے فوری طور پر ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ بھارتیہ مزدور سنگھ سے وابستہ یونین  کے جنرل سیکریٹری راجندر سونی نے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت فوری طور پر ’آٹو ٹیکسی ڈرائیورس ویلفیئر بورڈ‘ قائم کرے اور گاڑیوں کی   فٹ نیس فیس  میں جو اضافہ کیا گیا ہے  اسےواپس لیا جائے۔ نومبر۲۵ء میں۲۰؍سال سے زیادہ پرانی  گاڑیوں  کے فٹ نیس ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کردیاگیا تھا۔ یونین نے ڈرائیوروں کے کام کے اوقات مقرر کرنے، ٹرانسپورٹ محکمہ کے افسران کی جوابدہی طے کرنے اور نجی نمبر پلیٹ والی بائیک ٹیکسیوں پر فوری پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK