Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانگو میں ایبولا کے مریضوں کی تعداد ۵؍ہزارسے متجاوز

Updated: August 20, 2026, 2:45 PM IST | Agency | Kinshasa

صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس مہلک بیماری پر قابو پانے کے لئے جاری کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔

An official in Congo is spreading out Ebola protective suits in the sun. Picture: INN
کانگومیں ایک اہلکار ایبولا سے بچانے والے لباس دھوپ میں پھیلا رہاہے۔ تصویر: آئی این این

جمہوریہ کانگو میں تصدیق شدہ ایبولا کیسوں کی تعداد ۵؍ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کانگو حکومت کے منگل کی رات جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایبولا وائرس کے مریضوں کی تعداد۵؍ہزار سے بڑھ چُکی ہے اور صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس مہلک بیماری پر قابو پانے کے لئے جاری کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ادارہ صحت عامہ کے مطابق  ملک میں ایبولا کی ۱۷؍ویں وبا جولائی کے اختتام تک مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تاریخ کی سب سے بڑی وبا بن گئی اورہفتے کے اختتام تک  وبا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد۲؍ہزار۳۷۸؍تک پہنچ گئی ہے۔

صورتحال سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ادارے نے۵؍ہزار۲۱؍کیس ریکارڈ کئے ہیں۔ اس تعداد کے ساتھ یہ وبا۲۰۱۴ء سے  ۲۰۱۶ء کے دوران مغربی افریقہ میں پھیلنے والی ایبولا وبا کے بعد مریضوں اور اموات  دونوں لحاظ سے، دنیا کی دوسری بدترین وبا بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شام کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر امریکہ اسرائیل سے ناراض

یہ وبا ایبولا وائرس کی ’بنڈی بوگیو ‘ قسم کی وجہ سے پھیلی ہے۔ اس وائرس  کے خلاف فی الحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج دستیاب نہیں ہے۔ ۱۵؍ مئی کو وبا کے اعلان کے بعد سے اس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے۔ کمزور طبی بنیادی ڈھانچے، مقامی آبادی کی مزاحمت، عدم استحکام اور امدادی ٹیموں کے خلاف احتجاج کے باعث مریضوں کی نشاندہی اور وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

اسی دوران ڈبلیوایچ او کی جانب سے ایبولا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق جاساروک نے  بتایا کہ ادارے نے ایبولا سے نمٹنے کے لئے ہر شعبے میں بڑے پیمانے پر اضافی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK