Updated: February 03, 2026, 6:05 PM IST
| Dubai
سابق یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنے کوچنگ کیریئر اور ٹیم پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ آن لائن بحث کے بجائے نتائج پر یقین رکھتے ہیں۔۷؍ فروری کو دبئی میں ہونے والے پی ایف ایل (روڈٹو دبئی ) ایونٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نے کہا کہ ان کی ٹیم کی کامیابی کے ثبوت بیلٹس اور رینکنگز کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔
سابق یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنے کوچنگ کیریئر اور ٹیم پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ آن لائن بحث کے بجائے نتائج پر یقین رکھتے ہیں۔۷؍ فروری کو دبئی میں ہونے والے پی ایف ایل (روڈٹو دبئی ) ایونٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نے کہا کہ ان کی ٹیم کی کامیابی کے ثبوت بیلٹس اور رینکنگز کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔
خبیب نورماگومیدوف کو ان کے حریفوں کی جانب سے اوور ریٹڈ کوچ قرار دیا جا رہا تھا، جس پر انہوں نے دو ٹوک جواب دیا۔ خبیب نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔ نمبرز، بیلٹس اور رینکنگز خود بولتی ہیں۔ انہوں نے فخر سے بتایا کہ ان کی ٹیم کے پاس اس وقت پی ایف ایل (عثمان نورماگومیدوف) اور یو ایف سی ( اسلام مخا چیووف) دونوں کے بہترین پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹرز موجود ہیں۔ یہ کسی بھی ٹیم کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے۔دبئی ایونٹ کا مرکزی مقابلہ ناقابلِ شکست لائٹ ویٹ چیمپئن عثمان نورماگومیدوف اور الفی ڈیوس کے درمیان ہوگا۔ خبیب نے اعتراف کیا کہ الفی ڈیوس ایک آسان حریف نہیں ہیں۔ ان کا اسٹائل غیر متوقع ہے اور ان کی کِکس کا ٹائمنگ بہت عمدہ ہے، اس لیے عثمان کو انہیں کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔عثمان حال ہی میں پی ایف ایل کے پہلے نمبر ون پاؤنڈ فار پاؤنڈ مرد فائٹر قرار دیے گئے ہیں۔ خبیب نے شائقین پر زور دیا کہ وہ دبئی ایونٹ میں ان کے دو ابھرتے ہوئے فائٹرز پر نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’دھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر ریلیز، صارفین برہم
اسٹیو اسمتھ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے،سیالکوٹ اسٹالینز کا بڑا سرپرائز
پاکستان کے سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل ۱۱؍ کے لیے اپنی پہلی بڑی غیر ملکی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ، جو اپنی تکنیک اور مستقل مزاجی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، اب پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔اسٹیو اسمتھ کو ڈرافٹ یا نیلامی کے عمل سے پہلے ہی ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمتھ نے حال ہی میں ایشیز سیریز اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ لیگز کی دنیا میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز نے حال ہی میں سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو اپنا ہیڈ کوچ بھی مقرر کیا ہے، جو اسمتھ کے ساتھ طویل عرصے تک کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جوکووچ اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے
سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل کر چکی ہے۔اس فرنچائز کو او زی گروپ نے جنوری ۲۰۲۶ء میں ہونے والی نیلامی میں خریدا۔ ٹیم مالکان نے سیالکوٹ کی کرکٹ کی پرانی اور عظیم تاریخ کو برقرار رکھنے کے لیے ’’اسٹالینز‘‘ کا نام ہی برقرار رکھا ہے۔