Inquilab Logo Happiest Places to Work

’نسک‘ ایپ بغیر انٹرنیٹ دستیاب، ریاض الجنہ اجازت نامہ و دیگر سہولیات بھی شامل

Updated: August 11, 2025, 9:15 PM IST | Riyadh

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج و معتمرین کیلئے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ریاض الجنہ میں حاضری کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے والی موبائل ایپ ’نسک‘ اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کی جا سکے گی۔

Interior view of Riyadh Al-Jannah. Photo: INN.
ریاض الجنہ کا اندرونی منظر۔ تصویر: آئی این این۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج و معتمرین کیلئے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ریاض الجنہ میں حاضری کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے والی موبائل ایپ ’نسک‘ اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کی جا سکے گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام وزارتِ حج و عمرہ نے ٹیلی کمیو نی کیشن کمپنیوں ایس ٹی سی، موبائلی اور زین کے تعاون سے اٹھایا ہے۔ اس سہولت کے بعد مقامی سم کارڈ رکھنے والے صارفین ’نسک‘ ایپ اور اس کی تمام خدمات کو بغیر فعال ڈیٹا پیکج یا انٹرنیٹ کنکشن کے استعمال کر سکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ دونوں کو ’’خوش‘‘ نہیں کرے گا: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

’نسک‘ ایپ کے ذریعے نہ صرف ریاض الجنہ کے اجازت نامے حاصل کئے جا سکتے ہیں بلکہ حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ٹکٹوں کی بکنگ، نقشوں کے ذریعے رہنمائی، مصنوعی ذہانت سے مدد، اور رپورٹس یا سوالات جمع کرانے جیسی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ قدم حجاج کرام کے سفر کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے دوران ان کے ڈجیٹل تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK