معروف امریکی چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے مبینہ ذاتی تعلقات سے جڑے تنازعات سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 2:49 PM IST | Agency | San Francisco
معروف امریکی چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے مبینہ ذاتی تعلقات سے جڑے تنازعات سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی
معروف امریکی چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے مبینہ ذاتی تعلقات سے جڑے تنازعات سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو ان کے استعفیٰ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ایگزیکٹیو نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کولیٹ کریس کو کمپنی کا عبوری سی ای او مقرر کیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بورڈ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ہوانگ نے چیئرمین، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی حیثیت سے فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ کریس مستقل جانشین کی تقرری ہونے تک عبوری سی ای او کے ساتھ ساتھ سی ایف او کی اپنی موجودہ ذمہ داری بھی سنبھالتی رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہاروے جونز کو کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ پر یاہو اور ٹرمپ میں شدید اختلاف
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کو عروج پر پہنچانے میں۳۳؍ برسوں تک قیادت کرنے والے ہوانگ کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ این ویڈیا کیلئے ان کی خدمات انتہائی گہری اور بے مثال ہیں ۔ جونز نے کریس کی تقرری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر معمولی ترقی کے دور میں کمپنی کی قیادت کرنے میں مدد کی ہے اور انہیں کمپنی کے کاروبار، صارفین، آپریشنز اور مالی صورتحال کی گہری سمجھ ہے ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد عبوری سی ای او کریس نے کہا’’ہم اس کام کو مسلسل آگے بڑھائیں گے جس نے این ویڈیا کو ایکسلریٹڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں صف ِ اول کا ادارہ بنایا ہے اور مستقبل میں آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ہماری بنیادی توجہ اپنے صارفین، شراکت داروں، ڈیولپرز اور شیئر ہولڈرز کی خدمت کرنے پر مرکوز رہے گی۔‘‘بورڈ نے واضح کیا ہے کہ مستقل سی ای او کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔اس دوران ہوانگ کے مبینہ افیئر سے جڑی خبروں کے باعث پورے ہفتے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کی کیفیت برقرار رہی جس کا براہِ راست اثر کمپنی کے حصص پر پڑا ہے۔ ان کے استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں این ویڈیا کے حصص میں۱۰؍ فیصد سے زیادہ کی بھاری گراوٹ درج کی گئی۔