• Sat, 06 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراٹھا ریزرویشن کے جی آر سے او بی سی سماج کا غصہ پھوٹ پڑا، کئی مقامات پر احتجاج

Updated: September 04, 2025, 1:28 PM IST | ZA Khan | Nanded

مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سےریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے جی آر کے خلاف اوبی سی سماج میں شدید برہمی ہے ناندیڑ، ہنگولی اوربیڑ میں اوبی سی سماج کے لوگوں نے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا اورجی آر کی کاپی کو نذر آتش کیا۔

OBC workers protesting. Photo: INN
او بی سی کارکنان احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سےریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے جی آر کے خلاف اوبی سی سماج میں شدید برہمی ہے ناندیڑ، ہنگولی اوربیڑ میں اوبی سی سماج کے لوگوں نے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا اورجی آر کی کاپی کو نذر آتش کیا۔ اطلاع کے مطابق اس جی آر کی وجہ سے پورے مراٹھواڑہ میں او بی سی سماج کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ او بی سی تنظیموں نے اس فیصلے کو اپنے حقوق پر ڈاکہ قرار دیا ہے۔ 
  او بی سی آرکشن بچاؤ کرتی سمیتی کے مطابق، حکومت نے ۲؍ ستمبر کو سماجی انصاف اور خصوصی امداد کے محکمے کے ذریعے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا ہے جو مراٹھا سماج کے کچھ افراد کو ’مراٹھا۔ کنبی‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ یہ مراٹھا سماج کو او بی سی کوٹے میں پچھلے دروازے سے شامل کرنے کی ایک سازش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے او بی سی فہرست میں شامل ۴۰۰؍ سے زائد ذاتوں کے حقوق غصب ہوں گے اور تعلیم و ملازمت کے شعبے میں ان کی نمائندگی خطرناک حد تک کم ہو جائے گی۔ ہنگولی میں و بی سی’آرکشن بچاؤ کرتی سمیتی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے جمع ہو کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومتی فیصلے کی کاپیوں کو آگ لگا دی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ریاستی حکومتوں کو حراستی مراکز قائم کرنے کی ہدایت کانوٹیفکیشن جاری

اس موقع پر ڈاکٹر ناگوراؤ جامبوتکر، دنکر کوکرے، اور ایڈوکیٹ پنجاب چوہان سمیت کئی رہنماؤں نے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ ہنگولی کی طرح ناندیڑ میں بھی او بی سی سماج کی مختلف تنظیموں نے تحصیل دفتر کے سامنےجمع ہو کر اس فیصلے کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا اور اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح پربھنی میں بھی احتجاج کی شدت کم نہ تھی۔ یہاں بھی ضلع کلکٹر دفترکے سامنے مظاہرین نے اکٹھا ہو کر حکومتی فیصلے کو او بی سی سماج کے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دیا۔ مظاہرین نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ او بی سی ریزرویشن میں کسی بھی دوسری برادری کو غیر منصفانہ طور پر شامل نہ کیا جائے۔ حکومت او بی سی سماج کے حقوق، نمائندگی اور ریزرویشن کے تحفظ کیلئے ایک ٹھوس اور واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ ساتھ ہی انتباہ دیا گیا کہ یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK