Inquilab Logo

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Updated: April 14, 2024, 12:30 PM IST | Agency | Dubai

خطہ میں تناؤ کے سبب سرمایہ کار محفوظ اثاثے خرید رہے ہیں۔ سونے کی قیمت۲؍ ہزار ۴۰۰؍ڈالر فی اونس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تیل کی قیمت بھی ۲؍فیصد بڑھی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مشرق وسطیٰ میں تنازعات بڑھنے کے خدشات کے سبب تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تہران کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کے  اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا جبکہ تیل کی قیمتیں ۲؍ فیصد سے  زائد بڑھ گئیں۔
برینٹ کروڈ فیوچر ۹۴؍ سینٹ یا۱ء۱؍ فیصد بڑھ کر۹۰؍ ڈالر ۶۸؍ سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی  قیمت۹۶؍ فیصد یا۱ء۱؍ فیصد اضافے کے بعد ۸۵؍ ڈالر۹۸؍ سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ اسی  طرح سونے کی قیمت۲؍ ہزار ۴۰۰؍ ڈالر فی اونس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی،  کیونکہ مشرق وسطیٰ میں تناؤ کی  صورتحال کے سبب سرمایہ کار محفوظ اثاثے خرید  رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ماریشس سے ہونے والی سرمایہ کاری کیلئے سخت قوانین کی وجہ سے مارکیٹ میں افراتفری

 اس ہفتے کے شروع میں جاری ہونے والے معاشی اعداد و شمار کے  بعد سرمایہ کاروں کی توجہ کارپوریٹ آمدنی کے سیزن کے آغاز پر مرکوز تھی، جس  نے اس امکان کو بڑی حد تک ختم کر دیا کہ امریکی فیڈرل ریزرو جون میں شرح  سود میں کمی کا آغاز کر سکتا ہے۔ اعداد و شمار نے مضبوط امریکی معیشت ظاہر کی، جس سے امید پیدا ہوئی کہ کمپنیوں کی آمدنی اچھی رہے گی۔
 مارکیٹس  نے سال کے آغاز میں فیڈرل ریزور کی جانب سے۲۰۲۴ء میں ۶؍ بار شرح سود میں کمی کی توقع ظاہر کی تھی، لیکن اب صرف ۲؍بار کمی کی جاسکتی ہے۔ جے پی  مورگن چیس، ویلز فارگو اور سٹی گروپ سبھی نے پہلی سہ ماہی کیلئے توقع سے  بہتر آمدنی کو رپورٹ کیا، لیکن جے پی مورگن چیس کے حصص، جس میں رواں برس  مضبوط اضافہ ہوا، نیویارک میں تجارت شروع ہونے کے بعد ۴؍فیصد سے زائد گر  گئے۔ ویلز فارگو اور سٹی گروپ کے حصص میں معمولی اضافہ ہوا، وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران گر گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK