جزیرے کے قریب سمندر میں نئے ذخائرملے ہیں، وزیر پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے اطلاع دی۔
EPAPER
Updated: June 07, 2026, 12:50 PM IST | New Delhi
جزیرے کے قریب سمندر میں نئے ذخائرملے ہیں، وزیر پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے اطلاع دی۔
عوامی شعبے کی تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی آئل انڈیا کو انڈمان جزیرے کے قریب سمندر میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آئل انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے تلاش کے مقصد سے کھودے گئے کنویں شری وجے پورم ۳؍میں قدرتی گیس کی موجودگی پائی گئی ہے۔یہ کنواں انڈمان جزائر کے مشرقی ساحل سے ۱۵؍ کلومیٹر دور اور سمندر کے اندر۳۵۵؍ میٹر کی گہرائی والے علاقے میں واقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایوسین ساخت میں۱۹۰۰؍ میٹر سے زیادہ گہرائی پر کیے گئے ابتدائی پیداواری تجربات نے مسلسل گیس فلیرنگ کے ذریعے قدرتی گیس کی موجودگی کی تصدیق کی ہےجو اہم دریافت ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’حکومت جن لوگوں سے ڈرتی ہے ان کیخلاف کارروائی شروع کر دیتی ہے‘‘
توانائی کے معاملے میں خود کفالت کی تلاش میں مصروف ملک کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس کامیابی پر آئل انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے پوری نے لکھا کہ انڈمان سمندر میں توانائی کے مواقع کا ایک نیا ذخیرہ مستحکم ہوا ہے! مرکزی وزیر نے بتایا کہ کمپنی گیس کے نمونے جمع کر رہی ہے تاکہ اس کی ساخت اور تھرمل ویلیو کا اندازہ لگایا جا سکے اور آئسوٹوپک مطالعہ کے ذریعے گیس کو سمجھا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ سمندر منتھن مشن کے تحت ہائیڈرو کاربن ذخائر کے مکمل استعمال کیلئے بڑی تعداد میں گہرے سمندر میں تلاش کیلئے کنویں کھودنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔