Inquilab Logo

جلگائوں میں پہلے دن ۵۲؍ ووٹروں نے گھر بیٹھے حق رائے دہی استعمال کیا

Updated: May 05, 2024, 9:05 AM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

۱۳؍ مئی کو ہونے والی چوتھے مرحلے کی پولنگ کیلئے معمر، معذور اور بیمار ووٹروں کے ووٹ بیلٹ پیپر پر ۳؍ ،۴؍ اور ۵؍ مئی کو لئے جارہے ہیں۔

An elderly woman voting at home. Photo: Inquilab
ایک معمر خاتون اپنے گھر ہی میں ووٹ ڈالتے ہوئے۔ تصویر :انقلاب

لوک سبھا الیکشن  میں ۴۰؍فیصد سے زائد معذور اور ۸۵؍ سال  زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے علاوہ  بیمار ووٹروں کو جو کہ بستر پر ہیں، گھر بیٹھے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔جلگاؤں ضلع میں ۳؍ مئی( جمعہ) سے ہوم ووٹنگ (پوسٹل بیلٹ )کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔یہ مہم تین دن تک چلی ،آج ( اتوار)اس کا آخری دن ہوگا ۔پہلے ہی دن ۵۲؍ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ سنیچر دوسرے دن بھی یہ پوسٹل بیلٹ پر ووٹنگ کا مرحلہ جاری تھا ۔ جن لوگوں نے پوسٹل بیلٹ کی درخواست دی تھی۔ 
الیکشن اہلکار  ان کے گھر جاکر بیلٹ پیپر پر ان کا  ووٹ حاصل کر رہے ہیں۔سب سے پہلا ووٹ مکتائی نگر تعلقے کے قصبہ ساودا  میں  سشیلا لمبا رانے(۸۵) نے دیا ۔ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر آیوش پرساد نے ضلع کلکٹر دفتر کے میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مکتائی نگر میں کل ۵۵؍میں سے ۵۲؍ لوگوں نے ووٹ دیا۔ بقیہ ۳؍ میں سے ایک فوت ہو چکا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: ’’ جو بھی پروجیکٹ گجرات گئے ہیں انہیں ہم واپس لائیں گے‘‘

دوسرا اسپتال میں زیر علاج ہے تو تیسرا شہری کہیں باہر گیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جلگاؤں اور راویر ان دونوں ہی پارلیمانی حلقوں میں گھر بیٹھے ووٹ دینے کی درخواست کل ۱۵۲۵؍ لوگوں نے دی ہے۔ضلع کلکٹر نے یہ بھی بتایا کہ پوسٹل بیلٹ کے ووٹ دو مرحلوں میں مکمل کئے جائیں گے ۔پوسٹ بیلٹ ووٹنگ کا مرحلہ مکمل کرتے وقت مکمل طور پر رازداری کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ اطلاع کے  مطابق نندور بار اور کچھ دیگر اضلاع میں پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کے پہلے  دن ایک بھی  ووٹ ڈالا نہیں گیا  ۔ ووٹنگ کی رپورٹ دینے کے بعد رات کو `بیلٹ پیپر اسٹرانگ روم میں جمع کرنے کا حکم ہے۔ اس کے مطابق جمعہ کی رات ۸؍  بجے بیلٹ پیپرز جمع کیے گئے۔
۴۰؍ فیصد ووٹر سلپ تقسیم 
  دونوں حلقوں میں ووٹروں کو گھر پہنچ ووٹر سلپ بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ جمعہ ۳؍ مئی تک ۴۰؍ فیصد  فیصد ووٹر سلپ تقسیم ہو چکی تھی ۔پریس کانفرنس میں ضلع پریشد کے سی ای او  انکیت، ایڈیشنل کلکٹر انکوش پیناٹے ، ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر وجے کمار ڈھگے (محصولات )، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سچن بھائیکر وغیرہ موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK