Inquilab Logo

شب قدر کے موقع پر۲؍لاکھ مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں قیام

Updated: April 07, 2024, 11:22 AM IST | Agency | Jerusalem

شب قدر کے مقدس موقع پر بہت بڑی تعدادمیں مسلمان مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے۔ القدس اسلامک فاؤنڈیشن انتظامیہ نے اعلان کیا کہ۲؍ لاکھ مسلمان مسجد الاقصیٰ میں شب قدر کیلئے یکجا ہوئے۔

The night of Qadr saw the largest number of Muslims in Al-Aqsa Mosque since the start of the Gaza war. Photo: INN
غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے شب قدر میںمسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی۔ تصویر : آئی این این

شب قدر کے مقدس موقع پر بہت بڑی تعدادمیں مسلمان مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے۔ القدس اسلامک فاؤنڈیشن انتظامیہ نے اعلان کیا کہ۲؍ لاکھ مسلمان مسجد الاقصیٰ میں شب قدر کیلئے یکجا ہوئے۔ اس مقدس رات کو مسجد اقصیٰ میں گزارنے کے خواہاں کنبوں نے یہیں پر افطاری بھی کی۔ رمضان المبارک کے آخری ایام الاقصیٰ میں عبادت میں گزارنے کے خواہشمند کئی افراد بیت المقدس کے صحن اور باغیچے میں خیمے لگا کر اعتکاف میں بیٹھے۔ فلسطینی شب قدر منانے کیلئے ملک بھر سے سیکڑوں بسوں کے ذریعے مشرقی القدس پہنچے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران کا خوف، اسرائیل نے ۲۸؍سفارتخانے بند کردئیے

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے سے مشرقی القدس آنے کے خواہشمند ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیل نے روک دیا۔ اسرائیلی فورسیز کے حملے کے نتیجے میں بعض فلسطینیوں کے جسموں پر چوٹیں آئیں۔ واضح رہےکہ مشرقی القدس اور مغربی کنارے کے علاقے ۱۹۶۷ء سے اسرائیلی قبضے میں ہیں۔ جمعہ کی شام اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک باب السلسلہ کے قریب متعدد نمازیوں پر حملہ بھی کیا جب انہوں نے لیلۃ القدر میں مغرب اور تراویح کی نماز ادا کی۔ عینی شاہدین نے اناطولیہ کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مغرب اور نماز تراویح سے فارغ ہونے کے بعد متعدد فلسطینی نوجوانوں کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں ۲؍ نوجوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اناطولیہ مانیٹرنگ کے مطابق ۲۷؍ ویں شب کو گزشتہ اکتوبر میں غزہ پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے نمازیوں کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK