Inquilab Logo Happiest Places to Work

وَن نیشن وَن الیکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ

Updated: May 18, 2025, 9:47 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مشترکہ کمیٹی کے اراکین کی ریاستی لیڈروںاور بینکنگ سیکٹر کیساتھ بات چیت

Members of the Joint Committee addressing a press conference. Photo: INN
جوائنٹ کمیٹی کے اراکین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

 ملک میں ’’وَن نیشن وَن الیکشن‘(ایک ملک انتخاب/متوازی الیکشن) کے سلسلے میں تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی نے سنیچر کو ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں، مختلف قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، ریزرو بینک آف انڈیا، مختلف بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا۔ ان افراد سے تبادلہ ٔ خیال کرنے کےبعد جوائنٹ کمیٹی کے اراکین نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: چدمبرم نے ’انڈیا‘ اتحاد کو موثر بنانے پر زور دیا

اس پریس کانفرنس میں لوک سبھا کے اراکین پی پی چودھری، دھرمیندر یادو اور راجیہ سبھا کے رکن گھنشیام تیواری نے خطاب کیا۔ 
میٹی نے ریاستی انتظامیہ کے سینئر عہدے داروں کے ساتھ متوازی انتخابات کے مالی اور انتظامی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ افسران نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ اس کا مکمل مطالعہ کیا جائے گا اور مشترکہ انتخابات کے مثبت اثرات بالخصوص تعلیم کے شعبے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ 
 کمیٹی کے اراکین نے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان سمیت مہاراشٹر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ انتخابات کے آئینی اور دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے ریزرو بینک آف انڈیا کے نمائندوں کیساتھ اقتصادی پالیسیوں پر انتخابات کی متضاد نوعیت کے مضمرات پر بھی بات چیت کی۔ افسران نے جامع مطالعہ کرکے مطلع کرنے کا یقین دلایا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK