Inquilab Logo

پیاز کے ایکسپورٹ پر پابندی برقرار ہے، دام میں گراوٹ، کسان ناراض

Updated: February 24, 2024, 11:00 AM IST | Mukhtar Adeel | Nashik

لاسل گائوں میںکسان تنظیموں کی اہم میٹنگ، حکومت سے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ، بصورت دیگر بڑے پیمانے پرا حتجاج کی تیاری۔

Traders bought onions without confirming the news. Photo: INN
خبر کی تصدیق کئے بغیر بیوپاریوں نے پیاز خرید لی۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ مرکزی حکومت نے پیاز کےایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جسکی وجہ سے بازار سمیتیوں میں پیاز کے دام بڑھنے لگے تھے لیکن ایک روز قبل معلوم ہوا کہ پیاز کے ایکسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے دوبارہ پیاز کے دام گر رہے ہیں اور کسان ناراض ہیں۔ کسان تنظیمیں اب احتجاج پر آمادہ ہیں۔ 
لاسل گائوں ایگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی نے ایک اہم میٹنگ لاسل گائوں مارکیٹ یارڈکمیٹی میں منعقد کی جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ اونین پروڈیوسرس آرگنائزیشن، شیوسینا (یوبی ٹی)، سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا، چھاواکرانتی سنگھٹنا اور رعیت شیتکری سنگھٹناکے نمائندگان شریک ہوئے۔ یہاں طے ہوا کہ پیاز ایکسپورٹ کاروبار سے منسلک کاشت کاروں کی تمام تنظیمیں ایک رائے سے احتجاجی لائحہ عمل مرتب کریں۔ 
پیاز کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ 
 لاسل گائوں مارکیٹ میں پیاز کی قیمتیں بہت تیزی سے کم ہوئی ہیں۔ ایکسپورٹ جاری ہونے کی اطلاعات کی بنیاد پر زرعی پیشہ افراد سے ایکسپورٹرس نے مہنگی قیمتوں میں پیازخریدی لیکن جیسے ہی واضح ہوا کہ ایکسپورٹ پر پابندی برقرار ہے بقیہ اطلاعات غیر مصدقہ ہیں توایکسپورٹرس کے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔ افواہوں کا خاتمہ ہونے کے بعد صورتحال پر جاوید یونس تمبولی (لاسل گائوں )نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ۲۱۰۰؍ سو روپے فی کوئنٹل پیاز فروختگی ہوئی رواں ہفتے میں ایک ہزار سے ساڑھے ۱۲؍سوروپے فی کوئنٹل پیاز دستیاب ہے۔ کلوگرام کے لحاظ سے ۲۱؍ روپے والی پیاز ۱۰؍روپے میں مل رہی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ نقصان اُن کا ہوا جنہوں نے غیر مصدقہ اطلاع پر یقین کرکے بھاری مقدار میں پیاز خریدی تاکہ اچھی قیمتوں میں اسے عالمی مارکیٹ میں بیچا جائے۔ جاوید تمبولی نے کہا کہ آئندہ مارچ ماہ کے اختتام تک ایکسپورٹ سے پابندی ہٹنے کا کوئی امکان دِکھائی نہیں دیتا۔ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر حکمراں سیاسی جماعتیں مسائل کی زد میں آنے سے احتیاط کررہی ہیں۔ 
 واضح رہیکہ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو کے دوران مرکزی حکومت کے محکمہ امور صارفین کے سیکریٹری روہت کمار سنگھ نے کہا تھا کہ ۳۱؍مارچ ۲۰۲۴ءکی پہلے سے اعلان کردہ آخری تاریخ تک پابندی جاری رہے گی۔ پیاز کی قیمتیں قابو میں رکھنے کیلئے ۸؍دسمبر ۲۰۲۳ء سے پیاز ایکسپورٹ پر امتناع عائد ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK