ئریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے گیارہویں میں آن لائن داخلہ کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے اور راؤنڈ ایک کا فارم ۲۰؍ مئی تک پُر کرنے کی طلبہ سے اپیل ہے۔گیارہویںجماعت کے آن لائن داخلہ کے عمل کے تحت تعلیمی سال۲۷-۲۰۲۶ءکیلئے باقاعدہ کیپ راؤنڈ ایک کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔۸؍مئی کو دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ کو داخلہ فارم کا پارٹ ایک اور پارٹ۲؍ بھرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے گیارہویں میں آن لائن داخلہ کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے اور راؤنڈ ایک کا فارم ۲۰؍ مئی تک پُر کرنے کی طلبہ سے اپیل ہے۔گیارہویںجماعت کے آن لائن داخلہ کے عمل کے تحت تعلیمی سال۲۷-۲۰۲۶ءکیلئے باقاعدہ کیپ راؤنڈ ایک کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔۸؍مئی کو دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ کو داخلہ فارم کا پارٹ ایک اور پارٹ۲؍ بھرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب معلومات اور ہدایات کے مطابق گیارہویںکے داخلے کے عمل کیلئے آن لائن درخواستیں دیں۔ داخلے کے عمل میں تین باقاعدہ راؤنڈ، اوپن ٹو آل چوتھا راؤنڈ، لڑکیوں کیلئے خصوصی پانچواں راؤنڈ ہوگا۔ اسی مناسبت سے طلبہ سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اپنے داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کریں۔
یہ بھی پڑھئے : اُلہاس نگر: میونسپل اسکولوں میں طلبہ کی کمی پر انتظامیہ الرٹ
زیرو راؤنڈ میں طلبہ کی رجسٹریشن اور درخواست کے پارٹ ایک کو آن لائن جمع کرانے، عارضی جنرل میرٹ لسٹ ظاہر کرنے، اعتراضات/تصحیح کی درخواستیں، جنرل میرٹ لسٹ کو حتمی شکل دینے، مختلف کوٹوں کی فہرست دے کر خالی نشستوں کی واپسی اور پہلے راؤنڈ کیلئے سیٹیں ظاہر کرنے کا عمل۸؍ سے۲۰؍ مئی تک کیا جائے گا۔
ریگولرکیپ راؤنڈ ایک کے تحت نئے طلبہ کے اندراج، پارٹ ایک کو درست کرنےاور پارٹ دو کو بھرنے کا عمل ۲۱؍ اور ۲۲؍ مئی کو کیا جائے گا۔ طلبہ کو کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ ۱۰؍ جونیئر کالجوں کو ترجیح دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے : راہیجا ہائٹس میں ۷؍ہفتوں میں تیسری مرتبہ تیندوانظر آیا ، مکین خوفزدہ
کیپ راؤنڈ ایک کا الاٹمنٹ کا عمل ۲۳؍ اور ۲۶؍ مئی کیا جائے گا اور داخلہ الاٹمنٹ کی فہرست کا اعلان۲۶؍مئی کو کیا جائے گا۔ طلبہ اپنے لاگ ان کے ذریعے داخلہ کیلئے مختص جونیئر کالج کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے اور ایس ایم ایس کے ذریعے پیغامات بھی بھیجے جائیں گے۔داخلہ کی تصدیق کیلئے طلبہ کو۲۶؍ اور ۲۸؍مئی کے درمیان متعلقہ جونیئر کالج میں دستاویز کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سیٹ کے بارے میں معلومات۲۹؍مئی کو جاری کی جائیں گی اور دوسرے راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان ۳۰؍مئی کو کیا جائے گا۔
داخلہ کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کیلئے آپ
support@mahafyjcadmissions.in
پر ای میل کر سکتے ہیں اور ہیلپ لائن نمبر ۸۵۳۰۹۵۵۵۶۴؍پربھی دریافت کرسکتے ہیں۔