Inquilab Logo Happiest Places to Work

آپریشن سیندور :کانگریس نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے استعفے کا مطالبہ کیا

Updated: June 30, 2026, 12:27 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

اس آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کے نام ۱۳؍ماہ تک چھپاکر ان کی توہین کرنے کا الزام، شہیدوں کے اہل خانہ اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ۔

Congress Ex-Servicemen`s Department Chairman Col Rohit Chaudhary.Photo:INN
کانگریس کےسابق فوجیوں کے ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کرنل روہت چودھری-تصویر:آئی این این
کانگریس نے آپریشن سیندور کے حوالے سے پارلیمنٹ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی غلط بیانی کو ملک کے شہیدوں کی توہین قرار دیا اور انہیں عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحریک استحقاق کی خلاف ورزی کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں جھوٹا بیان دیا کہ آپریشن سیندور کے دوران کوئی فوجی شہید نہیں ہوا۔ کانگریس پارٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کےسابق فوجیوں کے ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کرنل روہت چودھری اور ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) انوما اچاریہ نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی کے۷۸؍دن بعد ۲۸؍جولائی ۲۰۲۵ء کو پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر شہیدوں کی توہین کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی تحریک چلائی جائے تاکہ آئندہ کسی وزیر کو پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے سے روکا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر راجناتھ سنگھ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ 
 
 
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی میں صرف جھوٹ بولا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع اور بی جے پی قیادت شہداء کے اہل خانہ، ہندوستانی مسلح افواج اور قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ شہداء کے نام جاری کرنے میں ۱۳؍ماہ کیوں لگے اور انہیں اتنے عرصے تک گمنام کیوں رکھا گیا، جب آپریشن سندور مئی ۲۰۲۵ء میں  ختم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اسے فوج کے حوصلے پست کرنے کے مترادف بھی قرار دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK